استحالہ غذائیہ
استحالہ غذائیہ یا غذائی تغیر (metabolism) سے مراد وہ تمام کیمیائی عمل ہیں جو زندہ بافتوں میں ہوتے رہتے ہیں۔ استحالہ یا تحول دو حصوں پر مشتمل ہو ہے۔ ایک تو وہ جس میں بافت، غذائی اشیا سے یا جسم کی دوسری بافتوں سے کیمیائی مادہ حاصل کر کے اس کو اپنے خلیوں کا ایک جزو بنا دیتی ہیں۔ اس عمل کو عملی تجمع (Anabolism) کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بافت دیگر کیمیائی مادوں کو اپنے میں سے خارج کر دیتی ہیں جس کو عمل تفرق (Katabolism) کہتے ہیں۔ اس عمل سے جو کیمیائی مادے پیدا ہوتے ہیں وہ یا تو خون میں داخل ہو کر دوبارہ استعمال کیے جاتے ہیں یا ہاضمی افراز کی شکل میں آنتوں میں خارج ہوتے ہیں یا اخراجی مادہ (Excreta) کی شکل میں پیشاب یا براز میں خارج ہوتے ہیں یا پھر CO₂ اور بخارات کی شکل میں تنفسی ہوا کے ساتھ یا جلد سے خارج ہوتے ہیں۔ بافتوں کے کیمیائی اعمال میں آکسیجن استعمال ہوتی، CO₂ خارج ہوتی اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر استحالہ غذائیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |