استدراک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

استدراک انسان میں واقع ہونے والی ایک دماغی کیفیت ہے جو سوچ بچار اور فہم و فراست کا کام دیتی ہے۔ فلسفہ میں اِس کیفیت کو اکثر اوقات الہام سے وابستہ ہی ایک کیفیت سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات[ترمیم]

استدراک وہ دماغی صلاحیت یا کیفیت ہے جس سے انسان اپنی فہم، شعور، علم، تجربہ یا یادداشت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ طلبہ میں مشکل سے مشکل مسئلہ کو سمجھنے کے لیے صلاحیت بتدریج پیدا کی جاتی ہے۔ دماغی کمزوری، قوت، توجہ کی کمی یا کسی مرض یا دماغی عارضہ کی وجہ سے یہ صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا، جلد 7، صفحہ 24۔ مطبوعہ دہلی، 2004ء