اسحاق سمیجو
Jump to navigation
Jump to search
اسحاق سمیجو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 مارچ 1975 (46 سال) ضلع دادو، سندھ، پاکستان |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ سندھ |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف آرٹس |
پیشہ | ادبی تنقید نگار، شاعر، پروفیسر |
ملازمت | جامعہ سندھ، انسٹی ٹیوٹ آف سندھالوجی |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
اسحاق سمیجو انگریزی (Ishaq Samejo) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے مشہور ادیب، شاعر، نقاد اور جامعہ سندھ میں سندھی ادب کے پروفیسر ہیں۔[1] وہ جامعہ سندھ میں قائم مرزا قلیچ بیگ چیئر کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔[2] اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف سندھولاجی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔[3]
زندگی اور تعلیم[ترمیم]
ڈاکٹر اسحاق سمیجو 18 مارچ 1975ء کو ضلع دادو کے چھوٹے گاؤں فضل پور میں جاڑو خان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی جب کہ میٹرک کا امتحان گورنمنٹ طالب المولیٰ ہائی اسکول دادو سے پاس کیا۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان گورنمنٹ ڈگری کالج جوہی سے پاس کیا۔ایم اے سندھی ادب کی سند جامعہ سندھ جامشورو سے حاصل کی۔[4]
ادبی خدمات[ترمیم]
ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے شاعری اور تنقید میں شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بہت سی کتب لکھی ہیں جو مختلف اداروں کی جانب سے شائع ہوچکی ہیں۔[5]
کتب[ترمیم]
- دنیا جوں لوک آکھانیوں 1998 [6]
- تاریخی مانھوں تاریخی گالھیوں 1998
- صدا بے چین آہے شاعری 2005
- دل جو رستو شاعری 2005
- گیڑو ویس غزل شاعری 2006
- شاعری ساں دشمنی 2005
- گناہ جا گیت شاعری 2006
- ہکڑی ہئی بینظیر 2008
- ناءُ ہلی آ گیت کھنی 2010
- کورائی جو کلام 2010
- اکھر پڑھ الف جو 2012
- گاءِ انقلاب گاءِ 2015
- صادق فقیر توکھان تھیندے دھار 2015
- ایاز استاد شیام شاعری 2007[5]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- شہر کی دنیا:-ڈاکٹر اسحاق سمیجو کی بطور ڈائریکٹر سندھیالاجی تعیناتی کا خیرمقدم". Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :-.
- ↑ "Proud sons: Melodies from Thar Desert enthrall capital residents". The Express Tribune. 15 جون، 2015.
- ↑ "جامعہ سندھ جام شورو میں دو روزہ سندھ لوک آرٹ فیسٹیول کل سے شروع ہوگا". UrduPoint.
- ↑ "اسحاق سميجو : (Sindhianaسنڌيانا)". www.encyclopediasindhiana.org.
- ^ ا ب Arain، Nareen. "Dr. M.Ishaq Samejo – University of Sindh Jamshoro".
- ↑ "Ishaq Samejo - Ishaq Samejo Biography - Poem Hunter". www.poemhunter.com.