اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ
اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ | |
---|---|
(عربی میں: أسد الغابة في معرفة الصحابة) | |
مصنف | عزالدین ابن الاثیر الجزری |
اصل زبان | عربی |
موضوع | صحابی |
درستی - ترمیم ![]() |
عربی أسد الغابة في معرفة الصحابة صحابہ کرام کے احوال پر مشہور کتاب ہے۔ اس کتاب کے مصنف عز الدين بن الاثير ابو الحسن علی بن محمد الجزری وفات 630ھ ہیں مختصر طور پر اسد الغابہ کہا جاتا ہے۔ جن کتابوں کے باعث آپ کی شہرت ہوئی ان میں ایک اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ “ ہے۔ اس کتاب میں آپ نے صحابہ کرام کے حالات ترتیب کے ساتھ قلم بند کئے ہیں۔ اس موضوع پر اس سے پہلے امام احمد بن حنبل اور امام ابن عبد البربنیادی کام کر چکے تھے۔ امام عزالدین نے سابقہ مصادر کو مد نظر رکھ کر اپنی کتاب مرتب کی۔ بعد میں اس موضوع پر جن علماء نے کام کیا انہوں نے اس کتاب کو بنیاد بنایا۔ مثلاً حافظ ابن حجر نے ” الاصابہ میں اس کتاب سے خوب استفادہ کیا ہے۔ آپ کی دوسری کتاب الکامل “ ہے۔ اس کا تعلق تاریخ سے ہے اور اسم با مسمی ہے۔ تاریخ کے طلبہ اور اساتذہ اس کتاب سے مستغنی نہیں ہو سکتے۔ بہت مفید ، وقیع اور متداول کتاب ہے۔ (تذکرۃ الحفاظ )