اسرا بیلگیچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اسرا بیلگیچ
EsraBilgiç(Image).jpg

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اکتوبر 1992 (30 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انقرہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Turkey.svg ترکی  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات گوکخان تورہ (21 اکتوبر 2017–17 جون 2019)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بلقند
حاجت تپہ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترک  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترک  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسرا بیلگیچ[2] (ترکی: Esra Bilgiç؛ پیدائش 14 کتوبر 1992ء)[3] ایک ترک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ مشہور تاریخی ڈراما سیریل دیریلش: ارطغرل میں 2014ء سے 2018ء تک انہوں نے حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا تھا۔[4][5][6][7][8][9] حال میں وہ جرم صنف والے ڈرامے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

2014ء کو "ٹی آر ٹی" کے مشہور تاریخی ڈراما دیریلش: ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس ڈراما میں ان کے شریک اداکار انگین آلتان دوزیاتان اور خولیا دارجان تھے۔ دیریلش: ارطغرل دراصل عثمان اول کے والد ارطغرل پر مبنی ہے، جس نے اناطولیہ میں ایک چھوٹے سے خانہ بدوش جنگجو قبیلے کو سلطنت میں بدلا۔[10][11][12] اسرا بیلگیچ نے ڈرامے میں 2018ء تک حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا، جو ارطغرل کی شریک حیات بنتی ہے۔ تاہم اپنا کردار مکمل ادا کرنے کے بعد پھر چھوڑ دیا کیونکہ نئے سیزن میں تبدیلیاں عین ضرورت تھی۔ ویسے ان کا کردار 1281 میں مر گیا تھا اتنا جلدی نہیں جیسا کہ ٹی وی سلسلے میں دکھایا گیا ہے۔[13][14][15][16] اسرا ”بیر اومود یتر“ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ سنہ 2019ء میں انہوں نے ”آدانش قدسال قاوغا“ فلم میں کام کیا، جو مارچ 2020ء میں ریلیز ہوئی۔ حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس میں ان کے شریک اداکار مراد یلدرم ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

اسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی گوکخان تورہ سے سنہ 2014ء میں تعلق قائم کیا۔ دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔[17]ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور اس کی بیگم بھی اس شادی میں شامل تھے۔[17][18]ترکی کی "بلقند یونیورسٹی" سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی۔ اور حال میں وہ "استنبول شہر یونیورسٹی" سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔[19]

شوبز[ترمیم]

ٹی وی سلسلے
سال عنوان کردار حاشیہ
2014ء–2018ء دیریلش: ارطغرل حلیمہ خاتون مرکزی کردار
2018ء بیر اومود یتر دریا آقار مرکزی کردار
2020ء رامو سیبل یلدرم مرکزی کردار
فلمیں
سال عنوان کرار حاشیہ
2020ء آدانش قدسال قاوغا جمرہ مرکزی کردار

اعزازات[ترمیم]

اسرا کئی اعزازات حاصل کر چکی ہے، جن میں کچھ یہ ہیں:

اعزازات
سال تقریب اعزاز شعبہ کام نتیجہ
2014 آنطالیہ ٹی وی اعزاز سیزن کی بہترین اداکارہ ارطغرل غازی فاتح
2015 صوصیال فارقیندالیق اودولری سیزن کی بہترین اداکارہ فاتح
2015 18. صدرِ آلشیق تھیٹر اور سنیما اعزازات بہترین اداکارہ فاتح
2015 آناطُولیٖ میدیا اودولری سیزن کی بہترین اداکارہ فاتح
2016 تورکیہ گنچلک اودولری بہترین اداکارہ فاتح

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Esra Bilgiç — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/229876
  2. قاموس ترکی از شمس الدین سامی میں bilgiç کا تلفظ بیلگیچ درج ہے
  3. "Esra Bilgiç kimdir?". 
  4. "Diriliş Ertuğrul 74. yeni bölüm fragmanı TRT 1'de nefes kesti – Akşam". 
  5. "Dirilis Ertugrul 's success is approved!". دسمبر 19, 2014. 30 مئی, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ جنوری 1, 2018. 
  6. "Esra Bilgiç ve Gökhan Töre mutluluğa 'evet' dedi". A Haber. 
  7. "esra bilgiç ile ilgili haberler". CNN Türk. 02 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2020. 
  8. "Turkish history-themed series Diriliş Ertuğrul enjoyed in 60 countries". اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2017. 
  9. "La TRT fue premiada en varias categorías – TRT Español". www.trt.net.tr. 
  10. "Diriliş 'Ertuğrul' Yılın En Popüler Dizisi Oldu!". 
  11. "Esra Bilgiç ve Gökhan Töre dün evlendi! - İşte düğün fotoğrafları". 
  12. "Turkey's new TV series about the founding of the Ottoman empire tops the ratings". دسمبر 12, 2014. 16 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2020. 
  13. "Gökhan Töre ile Esra Bilgiç gizlice nişanlandı". 
  14. "Diriliş Ertuğrul'un Halime'si Esra Bilgiç Gökhan Töre ile nişanlandı". 2 نومبر 2016. 
  15. "Gökhan Töre, Oyuncu Sevgilisi Esra Bilgiç'le Evleniyor". 
  16. "Esra Bilgiç ile Gökhan Töre evleniyor – Akşam". 
  17. ^ ا ب "Esra Bilgiç ile Gökhan Töre boşandı". CNN Türk. 17 جون 2019. اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2019. 
  18. "Gökhan Töre ile Esra Bilgiç Evlendi". 02 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2018. 
  19. "Esra Bilgiç – Twitter".