مندرجات کا رخ کریں

اسلام کریموف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسلام کریموف
 

اسلام کریموف ( ازبک: Ислом Абдуғаниевич Каримов; روسی: Ислам Абдуганиевич Каримов، اسلام عبد الغنی‌کریموف؛ پیدائش 30 جنوری 1938ء، وفات: 2 ستمبر 2016ء) ازبکستان کے پہلے صدر ہیں جو 1990ء سے 2016ء تک صدر کی حیثیت سے براجمان رہے۔

کریموف کو پیدائش کے وقت سمرقند کے یتیم خانے میں رکھا گیا تھا۔ انھوں نے بڑے ہونے پر معاشیات[1] اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔[2] بعد میں وہ کیمونسٹ جماعت روس کے ایک بڑے عہدہ دار بن گئے۔ وہ 1989ء میں جماعت کے پہلے صدر بنے اور مارچ 1990ء میں ازبک سوویت اشتراکی جمہوریہ کے پہلے صدر بن گئے۔[3]

کریموف نے 31 اگست 1991ء کو ازبکستان کو ایک آزاد ملک قرار دیا اور پہلے ازبک انتخابات میں 86% ووٹ لے کے پہلے صدر منتخب ہو گئے۔ ان انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیا گيا۔ ازبکستان آئين کے مطابق ایک شخص دوبار ہی صدر منتخب ہو سکتا ہے، مگر دوسری بار کے بعد مسلسل آئين میں ترمیم کر کے وہ اپنی وفات تک صدرتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بنتے رہے ہیں۔ آخری بار مارچ 2015ء کے اختتام پر وہ انتخابات جیتے۔

اسلام کریموف نے 2 ستمبر 2016ء کو وفات پائی۔ 78 سالہ ازبک صدر کو وفات سے چندروزقبل دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

والہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2023-02-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-03
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2015-09-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-02
  3. Gulsen Aydin, Orta Dogu Teknik Universitesi, "Authoritarianism versus democracy in Uzbekistan: domestic and international factors", (Ankara: METU, 2004)