مندرجات کا رخ کریں

اسماعیلی پرچم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسماعیلی پرچم دو رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ سبز اور سرخ۔ پرچم کا زیادہ تر حصہ سبز رنگ پر مشتمل ہے۔ یہ پرچم اسماعیلی تہواروں، مذہبی دنوں اور چاندرات کو جماعت خانوں میں لہرایا جاتا ہے۔ مذہبی تعلیم کے اوقات کار میں اسماعیلی بچے اس پرچم کے شان ایک ترانہ بھی گایا کرتے ہیں۔ جسے اسماعیلی ترانہ کہا جاتا ہے۔[1]

آغاخانیوں کا پرچم

تاریخ

[ترمیم]

اسماعیلی پرچم کی تاریخ اتنی پرانی ہے جتنی انسانی تاریخ[2]۔ یہ پرچم اس وقت کا ہے جب مصر میں 4000 سے 5000 سال قبل مسیح ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔[3][4] اس کی حکومت ہیراکوپولس[5] تک پھیلی ہوئی تھی۔ مصریوں نے اس کی خوب تزین و آرائش کی۔ بعد میں اس پرچم کو وسط ایشاء میں اپنایا گیا[2]۔ ہاں یہ کئی سو سالوں تک محلوں، قلعوں اور جنگی کاروانوں کی زینت بنی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب جرمن بادشاہوں نے اس پرچم کی شان و شوکت سے متاثر ہو کر اس کو اپنی شہنشاہیت کی زینت بنا ڈالی[2]۔ آویستہ (یسنہ۔ 14 ) میں ذکر ہے کہ جب ہندوستان میں مہاید (جنگ عظیم) چھڑ گئی تھی تب بھی اس جھنڈے کو ہندوستانی تیراندازوں کے نیزوں میں دیکھا گیا۔ ایک امریکی ماہر تعلیم (نیویارک، 1973، والیوم 7 صفحہ نمبر131) میں لکھتے ہیں کہ غالبا اس جھنڈے کا ارتقا وسطی ایشیائی حکمرانوں سے ہی ہوا۔ مزید براں بعد میں مسلمانوں نے اس پرچم کو خوب نکھارا اور اس کو اپنی جنگی مقصد کے لیے استعمال کرنے لگے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس جھنڈے کے میں کپڑے کو جس انداز سے اپس میں جوڑا جاتا ہے، اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ اس میں عرب خاصیت کو اہمیت حاصل ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Ismaili flag - It's Origin & Importance | Ismaili.NET - Heritage F.I.E.L.D
  2. ^ ا ب پ ت ISMAILI FLAG - Early History | Ismaili.NET - Heritage F.I.E.L.D
  3. Pharaohs of Ancient Egypt: Narmer
  4. Egypt: Catfish King, also called Narmer, A Feature Tour Egypt Story
  5. "Hierakonpolis"۔ 01 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2015