اسماعیل بن ابراہیم المرتضی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسماعیل بن ابراہیم مرتضی بن موسی کاظم بغداد میں پیدا ہوئے۔[1][2] آپ ابراہیم المرتضی کے بیٹے ہیں۔[3] آپ کا لقب صاحب الاخبار یعنی محدث ہے۔[4] آپ نے اسماعیل بن امام موسی کاظم کے ہمراہ کئی مرتبہ قیام فرمایا۔ آپ کی اولاد و احفاد کے متعلق نسابین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ تاہم سید اسماعیل طباطبائی نے آپ کی اولاد کے صاحب اولاد ہونے کی تصدیق کی ہے۔[5] آپ سے ائمہ اہل بیت کی کئی احادیث مروی ہیں۔ آپ کا انتقال عراق میں عباسی افواج کے ہاتھوں ہوا اور آپ کا مدفن بابل عراق میں مرجع خلائق ہے۔[5]

اولاد و احفاد[ترمیم]

آپ کی اولاد کے متعلق نسابین میں اختلاف ہے نسابہ ابونصر بخاری نے اپنی کتاب سر سلسلہ العلویہ میں طعن کیا ہے جبکہ اسماعیل طباطبائی نے اپنی کتاب منتقلہ الطالبیہ میں قول تسامع کرتے ہوئے تصحیح کی ہے۔[3] آپ کی نسل بقولِ طباطبا الحسنی کے آپ کے فرزند سید الرجال محمد الشریف الفقیہ المدیجی سے چلی۔ نسابہ ضامن بن شدقم الحسینی المدنی نے عبد اللہ بن اسماعیل اور عبد الحمید بن کی نسلوں کا ذکر کیا ہے۔[5] جبکہ نسابہ محمد الکرباسی نے اپنی کتاب حسین النسبہ والنسلہ میں احمد الطیب بن اسماعیل کا ذکر کیا ہے۔[6] قبائل برزنجیہ، ال علی ھمدان، ال عبد الحمید، مشوانی، وردگ، ھنی، ستوریانی، امیر کلالی وغیرھم آپ کی نسل سے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الفخری، ص13
  2. جمھرہ الانساب العرب، ص63
  3. ^ ا ب مشجر الوافی، ج3، ص154
  4. شیخ سید آدم بنوری، نکات الاسرار، مقدمہ، ص3
  5. ^ ا ب پ میر سید ثاقب عماد الحسینی، گلدستۂ عقائد و حقائق روحانی، باب شیخ المشائخ سید محمد حمزہ و اجداد و احفاد
  6. الحسین نسبہ والنسلہ، ڈاکٹر علامہ نسابہ محمد الکرباسی، دائرہ معارف الحسینیہ