اسما رحمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دلیپ کمار نے1981ء میں اسما رحمن سے حیدرآباد میں ایک کرکٹ میچ پر ملاقات کے بعد شادی کی تھی۔

دلیپ کمار نے اس شادی کو پوشیدہ رکھا اور یہ دو سال سے زیادہ قائم نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق مقامی نیوز پیپرز میں شادی کا صداقت نامہ شائع ہونے کے بعد دلیپ کمار کی دوسری شادی نے خوب سرخیاں بٹوریں۔

بعد میں دلیپ کمار نے 1983ء میں آسما کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کردیے تھے۔ اپنی 2014ء میں شائع ہونے والی سوانح عمری دی سبسڈینس اور دی شاڈو برائے دلیپ کمار‘ میں مذکورہ اداکار نے اپنی دوسری شادی کے متعلق بات کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ٹھیک ہے‘ میرے زندگی کا ایک مرحلہ ہے جس کو میں فراموش کرنا چاہتا ہوں اور جس کے لیے ہم‘ سائرہ اور میں ایک داخلی خلفشار میں داخل ہوئے تھے جو ایک بڑی غلطی تھی جس کو میں نے دباؤ میں ایک عورت جس کا نام آسما رحمن تھا جس سے حیدرآباد (تلنگانہ) میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جہاں پر وہ اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھیں کے ساتھ تعلقات میں آ گیا تھا“۔

انھوں نے کہا تھا کہ ”وہ تین بچوں کی ماں تھی جس وقت ایک مداح کی طرح ان کا تعارف کروایا گیا تھا وہ دوسرے مداحوں کی طرح ہی دکھائی دے رہی تھیں‘ جس کو میرے بہنوں فوزیہ او سعیدہ نے عوامی مقامات پر متعارف کروایا تھا۔

وہ میری بہنوں کی دوست تھی“۔انڈیا ٹو ڈے نے ان کے بیان کا حوالہ دیتے کہا کہ کمار کی دوسری شادی سے دل برداشتہ سائرہ بانو نے اپنے رد عمل میں بتایاکہ”میں ان کی دو بیویوں میں سے ایک بن کر رہنا نہیں چاہتی تھی۔

اس سے قبل افواہیں اور خدشات کافی تھے مگر انھوں نے قرآن کی قسم کھاکر کہا یہ سچ نہیں ہے تو مجھے یقین کرنا ہی تھا۔ میری منشا قانونی عدالتوں کا استعمال نہیں تھا“۔

آسما کی شادی صادق محی الدین سے ہوئی تھی جس کا دلیپ کمار سے ملاقات سے قبل طلاق ہو گیا تھا۔ دلیپ کمار سے شادی ختم ہونے کے بعد وہ حیدرآباد دکن واپس لوٹ گئیں اور صادق سے دوبارہ شادی کرلی۔

فی الحال وہ بنگلورو میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔