اسنوپرس چارٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسنوپرس چارٹر (Snooper's Charter)ایک نئے قانون کا عوامی نام ہے جو برطانیہ کی دونوں قانون ساز مجلسوں سے 2016 میں پاس ہو چکا ہے اور ملکہ کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کا اصل نام Investigatory Powers Act 2016 ہے۔ اسنوپر کا مطلب ہے تانک جھانک کرنے والا۔
اس قانون کے تحت حکومت ہر شہری کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر لے گی۔ ہر شہری کی موبائل فون پر کی جانے والی گفتگو ٹیپ کر لی جائے گی۔ اس کے سارے پیغامات (ایس ایم ایس) اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی گفت وشنید کا رکارڈ رکھا جائے گا۔ انٹر نیٹ پر وہ کون سے صفحات دیکھا کرتا تھا وہ سب ڈاٹا محفوظ کیا جائے گا۔
اگرچہ حکومت برطانیہ یہ کام پہلے سے ہی کر رہی تھی مگر اب یہ سب قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔
شروع میں اگرچہ اس کاروائ کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات قرار دیا گیا تھا لیکن درحقیقت یہ زیادہ ٹیکس وصول کرنے کا حربہ ہے۔[1] اب حکومت کے لیے ہر شہری کی دولت پر نظر رکھنا ممکن ہو جائے گا۔

اقتباس[ترمیم]

  • جن لوگوں پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے اور جو نظر لوگ رکھتے ہیں ان کے درمیان غلام اور آقا کا رشتہ ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے دوبارہ پوچھیئے کہ ہم سب شہری ہیں یا غلام؟

"The relationship between those who are constantly watched and tracked, and those who watch and track them, is the relationship between masters and slaves." Ask yourself again. Are we citizens or are we slaves?

  • اپنی کتاب "غلام مملیکت کا رستہ" میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ہائیک بتاتے ہیں کہ کس طرح حکومت سب کی بھلائی کے نام پر شخصی آزادی بتدریج ضبط کرتی جاتی ہے۔ ۔۔ غلام کبھی جیت نہیں سکتے۔

The Road to Serfdom described how personal freedoms are progressively eroded by the state in the name of the common good....the serfs never win

  • یکم دسمبر 2016 سے امریکی سپریم کورٹ کا ایک حکم نافذ العمل ہو گیا جو فیڈرل اہلکاروں کے نگرانی کرنے کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کرے گا۔ ۔۔ یہ لمبے عرصے میں عوام کی مکمل تسخیر ہو گی۔

On Thursday, December 1, a vital Supreme Court order is set to go into effect that dramatically expands the surveillance power of federal agents.... Removing these kinds of limitations on power is what, over time, leads to the complete subjugation of a society.[2]

  • : The Foreign Intelligence Surveillance Act has been renewed by the House of Representatives - a law that allows the NSA to collect texts and emails of foreigners abroad without an individualized warrant, even when they communicate with Americans in the US[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]