مندرجات کا رخ کریں

میلانین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اسودین سے رجوع مکرر)

میلانین یا میلانِن(1) ایک قدرتی حیاتیاتی رنگ دار مادہ ہے جو انسانوں، حیوانات اور بعض نباتات میں پایا جاتا ہے۔ یہ جِلد، بالوں اور آنکھوں کی رنگت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ میلانین، میلانو سائٹس (سیاہ خلیات) نامی خلیات کے ذریعے تیار ہوتا ہے اور اس کی مختلف اقسام میں یومیلانین (سیاہ یا بھورا رنگ)، فیومیلانین (زرد یا سرخی مائل رنگ) اور نیورومیلانین شامل ہیں۔ میلانین نہ صرف رنگت بناتا ہے بلکہ جسم کو سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں (UV rays) سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔[1]

یہ مادہ جِلد میں جذب ہو کر سورج کی مضر شعاعوں کو روکتا ہے اور ڈی این اے کو نقصان سے بچاتا ہے چنانچہ گہری رنگت والے افراد کو جلدی سرطان کا خطرہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔ میلانین کی کمی البینزم جیسے موروثی امراض کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، جن میں جِلد، آنکھ اور بالوں کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے۔[2]

حواشی

[ترمیم]
  • 1: لفظ میلانین قدیم یونانی زبان کے لفظ μέλας (میلاس) سے ماخوذ ہے جس مطلب سیاہ یا کالا ہوتا ہے۔ بعض اردو لغات میں میلانین کے لیے جلدی سیاہی استعمال ہوا ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Melanin | Biological Pigment, Skin Color, Sun Protection | Britannica". www.britannica.com (بزبان انگریزی). 28 May 2025. Retrieved 2025-06-02.
  2. John V. Ashurst; Adam Dawson (2 Jun 2025). StatPearls (بزبان انگریزی). StatPearls Publishing. PMID:30085546. Retrieved 2025-06-02 – via PubMed.
  3. شیخ منہاج الدین (1965)۔ قاموس الاصطلاحات (پہلا ایڈیشن)۔ لاہور: مغربی پاکستان اردو اکیڈمی۔ ص 465