اسپورٹنگ وومن کوارٹرلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسپورٹنگ وومن کوارٹرل کا گرما 2006ء کا شمارہ۔

اسپورٹنگ وومن کوارٹرلی (انگریزی: Sporting Woman Quarterly) ایک قومی سطح کا خواتین کے کھیل سے متعلق رسالہ ہے۔ اس کے خود کے ادعا کے مطابق یہ "خواتین کی آسودہ حال کھیلوں کی صنعت" کی ضروریات کی تکمیل کرتا ہے۔ اس رسالے کی تاسیس 2005ء میں رکھی گئی تھی۔[1] اس طرح سے یہ رسالہ 2020ء میں اپنی اشاعت اور قارئین کے بیچ مقبولیت کے پندرہ مکمل کر چکا ہے۔ اس رسالے کا صدر مقام پام بیچ، فلوریڈا ہے۔ یہ آسودہ حال یا مہنگے کھیلوں کی تقاریب کا احاطہ کرتا ہے جس میں پولو اور گھڑ سواری کے مواقع، کھیلوں کے رجحانات، کھیلوں کے لباس کے خطوط اور متعلقہ زوائد، کھیل کے مقامات، توازیخ اور ٹکٹ کی اطلاعات، کھیلوں کے موسمی موضوعات، تندرسی اور صحت کے مراکز، سفر، کھانا پینا اور رہائش کی تفصیلات اور پس منظری انٹرویو شامل ہیں۔ اپنی جامعیت کی وجہ سے یہ ریاستہائے متحدہ میں خواتین کے کھیلوں کا ایک سرکردہ رسالہ بن چکا ہے۔

مآخذ[ترمیم]

اسپورٹنگ وومن کوارٹرلی کا ماخذ 2002ء کا آن لائن آسودہ حال کھیلوں کے مداحوں کے لیے آن لائن مرکز کے طور پر ابھرنا ہے، جو مشاہیر کی جانب سے پولوکی معلومات پر توجہ دے رہے تھے۔[2] ایک سہ ماہی مطبوعہ کے طور پر یہ چار باضابطہ اور دو ضمیمہ جاتی خصوصی شمارے شامل رہے ہیں۔ یہ اسپورٹس السٹریٹیڈ فار ویمین کی غیر کار گرد خواتین کے کھیلوں کے رسالے کی جگہ لے چکا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Sporting Woman Quarterly Sparkles in Palm Beach"۔ prweb۔ Palm Beach۔ 14 نومبر 2004۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اگست 2015 
  2. "Sporting Woman Quarterly to Host Debutante Party for Spring Issue at USWPF's Red Carpet Events in Palm Beach and Wellington"۔ PRWeb۔ Wellington, FL۔ 5 نومبر 2004۔ 06 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2020