اسپیڈ پوسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
1903 4d مملکت متحدہ میں اسپیڈ پوسٹ سے روانہ ایک لفافہ

اسپیڈ پوسٹ (انگریزی: Express mail)ایک جلد روانہ کرنے کی سہولت ہے جس میں کسی ڈاک خانے کے گاہک زیادہ پیسے دے کر اپنے خط یا پارسل جلد روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت ملکی اور عالمی، دونوں سطح پر مہیا کی جاتی ہے، اگر چیکہ ثانی الذکر صورت میں دونوں ممالک کے ڈاک خانوں کی خدمت در کار ہوتی ہیں۔ 1999ء سے بین الاقوامی تیز رفتار ڈاک خدمات ای ایم ایس کوآپریٹیو (EMS Cooperative) کے تابع ہیں۔[1]

جدید تبدیلیاں[ترمیم]

کئی شہروں کے صدر ڈاک خانوں یا اہم ڈاک خانوں کے ذریعے پارسل کی بکنگ، رجسٹری، اسپیڈ پوسٹ یا پی ایل آئی کے پریمیم کی ادائیگی جیسے کام ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے بہت آسانی سے کی جانے لگی ہے۔ ان مخصوص ڈاک خانوں کو ہائی ٹیک بنانے کی سمت میں بلا نقد ادائیگی کی ڈیجیٹل سہولیات کو وسعت دی گئی ہے۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کاؤنٹر پر کافی پریشانی ہوتی ہے۔ ان مسائل کے پیش نظر انڈیا پوسٹ نے بھارت میں اور کئی ڈاک خانے اسی طرح سے دوسرے ممالک میں اسپیڈ پوسٹ کی بکنگ، پارسل کی ادائیگی اور پوسٹل لائف انشورنس کے لیے اس نظام کو لاگو کیا ہے۔ لوگ کاؤنٹر پر نصب بار کوڈ کے ذریعے آسانی سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Express Mail Service (EMS) Cooperative"۔ ems.post 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 24 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2022