اسکرو ڈرائیور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایک خالص اسٹیل کا بنا اسکرو ڈرائیور کی نوک اور خاص اسٹیل کے اسکرو کی تصویر

اسکرو ڈرائیور (انگریزی: Screwdriver) ایک آلہ ہے جو سادے طور پر ہاتھ سے یا بجلی کی مدد سے کیل، اسکرو، وغیرہ ٹھونکنے اور انہیں نکالنے کا کام دیتا ہے۔ ایک عام اسکرو ڈرائیور کا دستہ اور دھات سے بنا آگے حصہ ہوتا ہے۔ اس کی نوک ایسی ہوتی ہے جو کسی اسکرو کے سر کو لے لیتی ہے، جس سے اسکرو ڈرائیور چلانے والا گھما کر کے کسی سوراخ کے اندر کر سکتا ہے، ترچھے اسکروؤں کو سیدھا کر سکتا ہے، حسب ضرورت اسکرو یا کیل کو ٹیڑھا بھی کر سکتا ہے۔ اسکرو ڈرائیور کا بہ روئے کار آنے والا کونہ گلنے سڑنے سے بچنے کے لیے سخت ہو سکتا ہے، اس پر کبھی کبھار گہرا سیاہ رنگ بھی چڑھایا جاتا ہے تاکہ اسکرو اور اسکرو ڈرائیور کے کونہ کا فرق بصری طور پر نمایاں لگے۔ اسکرو ڈرائیور کے دستے عام طور سے لکڑی، دھات یا پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ ہشت گونہ، مربع، بیضوی یا ان میں سے کسی دو شکلوں کے مجموعے سے بن سکتے ہیں۔[1] دستہ اس قدر مضبوط ہوتا ہے کہ اسے آسانی پکڑا جا سکتا ہے اور اس سے اسکرو ڈرائیور نیچے رکھنے کے بعد ایک ہی جگہ پر رہتا ہے۔ کچھ صرف ہاتھ سے چلنے والے اسکرو ڈرائیور نیچے کا کونہ ایسا رکھتے ہیں جو کسی ساکِٹ یا کیل کی نوعیت کے حساب سے بدل دیا جا سکتا ہے۔ اسکرو ڈرائیوروں میں مشینی اور مقناطیسی استعمال کی گنجائش بھی ہوا کرتی ہے۔ اسکرو ڈرائیور تنگ اور کشادہ ہوا کرتے ہیں، یہ بڑے اور چھوٹے سائز میں بھی دست یاب ہیں۔

اسکرو ڈرائیور اور ہتھوڑے میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ اسکرو ڈرائیور کسی اسکرو کو سلسلہ وار سوراخ میں جڑنے میں معاون ہوتا ہے، اسے پوری طرح سے گھمانا پڑتا ہے۔ اس کے بر عکس ایک ہتھوڑا ایسا آلہ ہوتا ہے جو اسکروؤں کے مقابلوں کیلوں کے ٹھونکنے کے کام آتا ہے۔ دستی اسکرو ڈرائیور چلاتے وقت کسی شخص کے شخسی ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس ہتھوڑے کو جس کیل پر ٹھوکنا ہوتا ہے، اسے انگلیوں سے پکڑ کر رکھا جاتا ہے۔ اگر کچھ غفلت ہو جائے تو انگلیوں اور ہاتھ کے زخمی ہونے کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔ اسکرو ڈرائیور سیدھے طور گھمانے سے کسی اسکرو کو اندر کی جانب جوڑ دیتا ہے، جب کہ الٹے گھمانے سے سوراخ سے باہر نکال دیتا ہے۔ ایک ہتھوڑا زور لگانے پر کیل کو پوری طرح سے سوراخ کے اندر بٹھا دیتا ہے۔ کیل کو نکالنے کے کے لیے عام طور سے ہتھوڑے کے پیچھے دو دندانوں کی شکل کا ایک ڈھانچہ ہوتا ہے، جسے بہ روئے کار لایا جاتا ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Archived copy"۔ مورخہ 2013-12-19 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-18۔