اسکرپٹ نویسی تہ برائے اینڈرائڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسکرپٹ نویسی تہ برائے اینڈرائڈ
پروگرامنگ زبانسی اور Java
آپریٹنگ سسٹماینڈرائڈ
صنفکتب خانہ
اجازت نامہApache License 2.0
ویب سائٹgithub.com/damonkohler/sl4a

اسکرپٹ نویسی تہ برائے اینڈرائڈ (انگریزی: Scripting layer for Android) جسے مختصراً SL4A کہا جاتا ہے، ایک کتب خانہ ہے جس کے ذریعہ مختلف زبانوں میں لکھی گئی اسکرپٹ کو براہ راست اینڈرائڈ پر بنا اور چلایا جا سکتا ہے۔[1][2][3][4] سافٹ ویئر ترقی دہندگان کے لیے تیار کیا گیا یہ کتب خانہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ جنوری 2016ء میں اس کی ترقی رک جانے کے بعد کچھ افراد نے اسے اینڈرائڈ لالی پاپ اور مارش میلو پر چلانے کے لیے اس میں اضافہ کرنا شروع کیا ہے۔

اس کتب خانے میں موجود اسکرپٹ جاوا کے عام اینڈرائڈ اطلاقیوں کے لیے دستیاب API کی مدد سے کام کرتی ہیں۔ انھیں براہ راست ٹرمنل میں یا اینڈرائڈ خدمات کی مدد سے پس منظر میں بھی چلایا جا سکتا ہے۔

اب تک اس کتب خانے میں حسب ذیل زبانوں کی معاونت شامل کی گئی ہے :

جون 2009ء میں گوگل نے اس کتب خانے کا اعلان کیا، اس وقت اس کا نام Android Scripting Environment رکھا گیا تھا۔ اسے دراصل ڈیمن کولر نے بنایا ہے اور بعد ازاں کئی ترقی دہندگان کی مدد سے اس میں ترقی جاری رہی۔[5][6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Scripting Comes to Android"۔ O'Reilly Media۔ 2009-06-09۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2010 
  2. "Scripting Comes to Android"۔ گوگل۔ 2009-06-08۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2010 
  3. "Android Gets Scripting Support with Python, Lua, Beanshell; Ruby planned"۔ infoq.com۔ 2009-06-30۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2010 
  4. "Python, Lua and BeanShell: Google's New Android Scripting"۔ Linux Magazine۔ 2009-06-12۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2010 
  5. Paul Ferrill (2011)۔ Pro Android Python with SL4A۔ Apress (via Google Books)۔ صفحہ: 4۔ ISBN 9781430235699 
  6. Paul Barry (April 30, 2011)۔ "Python for Android"۔ Linux Journal (203)