مندرجات کا رخ کریں

اسکرین شاٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو ویکی پیڈیا پر دست یاب آلہ جات، جن میں فوری زمرہ بندی کی معنویت اور افادیت اس طرح سے ہے کہ اس کی مدد سے کسی بھی صفحہ پر جب آپ اس آلے کو استعمال کرنا شروع کریں گے تو، یوں آپ کسی بھی زمرہ کو ترمیم کر سکتے ہیں، نکال سکتے ہیں یا پھر مزید زمرہ شامل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ زمرہ جات کو حسب ضرورت بدلا بھی جا سکتا ہے۔

اسکرین شاٹ (انگریزی: Screenshot) کی اصطلاح جدید دور میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سیل فون کے استعمالات کی دین ہے۔ اس میں جب بھی کوئی صارف کچھ اسکرین پر دیکھتا ہے، اسے ایک تصویری شکل میں محفوظ یا سیو کر دیتا ہے۔ یہ محفوظ شدہ اسکرین شاٹ آگے چل کر صارفین کے مکالموں اور گفت و شنید کو آگے بڑھانے میں معاون ہوتے ہیں۔ مثلًا یہ کہ واٹس ایپ گفتگو میں دو صارفین کے چیٹ کے تبادلوں کا اسکرین شاٹ بات چیت یا طے شدہ معاملوں کی یاد دہانی میں معاون ہو سکتا ہے۔ اسی طرح سے ٹیلی فون کی کال کے تاریخچے کا اسکرین شاٹ یہ دکھانے میں معاون ہے کہ دو صارفین کتنی مرتبہ بات کیے تھے یا اگر بات نہ بھی کیے تھے تو کتنی بار بات کرنے کی کوشش کیے تھے۔ لیٹ ٹاپ اور کمپیوٹر میں کئی دفعہ کسی سافٹ ویئر کا اسکرین شاٹ لیا جاتا ہے، جس سے اس کی کار کردگی کے درست یا نادرست ہونے کی نشان دہی کی جا سکتی ہے۔ اسکرین شاٹ شیئر کرکے ماہرین سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن ادائیگیوں کے اسکرین شاٹوں کے ادلا بدلی سے رقمیہ تبادلے کی تفصیلات شیئر کی جا سکتی ہیں۔

2014ء میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، بھارت میں منعقد اولین اردو ویکی پیڈیا کے ورکشاپ کے دوران اردو ویکی پیڈیا کے صفحات کو طلبہ کی تلاش کی سہولت کے لیے مختصرًا بٹلی روابط کی شکل میں ایک سفید بورڈ پر لکھا گیا تھا۔ اسی کی کامنز پر دست یاب ایک اسکرین شاٹ کی تصویر۔

جدید دور میں سیل فون کا استعمال کیمرے کا بدل بھی ہو چکا ہے۔ ایسے میں لی گئی تصویروں کو بھی اکثر اسکرین شاٹ ہی کہا جاتا ہے۔ اسکول اور کالج کے طلبہ نوٹس اور ادارہ جات اطلاعات اور گشیوں کے اسکرین شاٹ ایک دوسرے سے شئیر کرتے ہیں اور اس طرح سے معلومات اور اطلاعات فروغ پاتی ہیں۔ کئی بار مطبوعہ کتاب کے ورق یا تصاویر اور ویڈیو سے ماخوذ منظر کی تصویر کو بھی اسکرین شاٹ یا اسکرین گریب کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]