اسکواڈرن (ہوا بازی)
فضائیہ، بحریہ یا فوج کی ایوی ایشن (ہوا بازی) سروس میں اسکواڈرن ایک ایسا یونٹ ہوتا ہے جو کئی جنگی طیاروں اور ان کے عملے پر مشتمل ہوتا ہے، جو اکثر ایک ہی قسم کے طیارے ہوتے ہیں۔ عام طور پر اس میں 12 سے 24 طیارے شامل ہوتے ہیں، جنھیں کبھی کبھار تین یا چار فلائٹوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جو طیارے کی قسم اور فضائیہ کے ڈھانچے پر منحصر ہوتا ہے۔[1]
زیادہ تر مسلح افواج میں دو یا زیادہ اسکواڈرن مل کر ایک گروپ یا ونگ بناتے ہیں۔ بعض افواج (جیسے امریکی فضائیہ، امریکی خلائی فوج، فرانسیسی فضائی و خلائی فوج، برطانوی شاہی فضائیہ، جرمن فضائیہ، نیدرلینڈز کی فضائیہ، بیلجیم کی فضائیہ اور سنگاپور کی فضائیہ) میں ”اسکواڈرن“ کی اصطلاح صرف فضائی یونٹوں کے لیے ہی نہیں بلکہ غیر پروازی زمینی یونٹوں کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، جیسے: ریڈار اسکواڈرن، میزائل اسکواڈرن، فضائی دفاعی اسکواڈرن، طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال کے اسکواڈرن، حفاظتی افواج کے اسکواڈرن، سول انجینئرنگ اسکواڈرن، فائرنگ رینج آپریشنز اسکواڈرن، موسمیاتی اسکواڈرن اور طبی اسکواڈرن وغیرہ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ David W. Wragg (1973). A Dictionary of Aviation (بزبان انگریزی) (first ed.). Osprey. p. 249. ISBN:978-0-85045-163-4.