اسگندھ ناگوری
| اسگندھ ناگوری | |
|---|---|
| سائنسی درجہ بندی |
اسگندھ یا اسگندھ ناگوری Solanaceae خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک طبی پودا ہے۔ جو بھارت، مشرق وسطٰی اور افریقہ کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ آیور وید ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔انگریزی میں اسے winter cherry ، ویدک نام اشو گندھا، دارہ کرسی۔ہندی میں آس گندھ، بنگالی میں اشو گندھا، گجراتی میں گھوڑا اسگندھ، پنجابی میں اسگندھ ناگوری، یونانی میں کاک سنج کہتے ہیں۔
وجہ تسمیہ
[ترمیم]اسگندھ کی بو تیز اور ناگوار ہوتی ہے چونکہ یہ بو گھوڑے کے پیشاب کی طرح ہوتی ہے جو اس کی اس خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے اس لیے سنسکرت میں اس کے ایسے نام رکھے گے رکھے ہیں جو اس کی اس خصوصیت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ یہ نام دو لفظوں "اَسْ" اور "گَنْدھ سے مرکب ہے۔ "اَسْ" کے لفظی معنی گھوڑے کے ہیں، لفظ "اس" سنسکرت لفظ "اَسْپ" یعنی گھوڑے سے نکلا ہے۔ اور "گَنْدھ" سنسکرت میں بُو کو کہتے ہیں۔ یوں لفظ اَسگَنْدھ کے لفظی معنی گھوڑے کی بُو کے ہیں۔
فوائد اور روایتی استعمالات
[ترمیم]اسگندھ ناگوری (اشوگندھا) روایتی طب میں اعصابی کمزوری اور جسمانی توانائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور یہ مردوں اور خواتین میں قوتِ مدافعت کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے[1]۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Ashwagandha Benefits for Men & Women"۔ Unitib۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-10-27