اسید بن کعب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت اسید بن کعبؓ
معلومات شخصیت

حضرت اسید بن کعبؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

اسدنام، باپ کا نام کعب بن اسد تھا، آپ بھی بنوقریظہ ہی کے ایک فرد تھے اور حضرت اسد بن کعب رضی اللہ عنہ کے بڑے یاچھوٹے بھائی تھے۔ [1]

اسلام[ترمیم]

ان کے قبول اسلام کے متعلق بھی متعین طور سے نہیں بتایا جا سکتا کہ کب قبول کیا، غالباً دونوں بھائی ساتھ ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہوں گے، بھائی کی طرح زندگی کے دوسرے حالات پردۂ خفا میں ہیں، آپ بھی ان تمام افضل وانعام الہٰی کے مورد ومستحق ہیں جن کے مستحق آپ کے بھائی حضرت اسد رضی اللہ عنہ ہیں۔ ابن جریر نے اس آیت کے ضمن میں آپ کا نام بھی لیا ہے: مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ۔ [2] ترجمہ: اہل کتاب میں سے ایک جماعت ہے جواللہ کی آیات رات کے اوقات میں پڑھتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بھی ان مصائب کا شکار ہوئے ہوں گے جن کے آپ کے بھائی حضرت اسد رضی اللہ عنہ اور دوسرے اہلِ کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ہوئے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اصابہ:1/5)
  2. (آل عمران:113)