اشرف حبشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت اشرف حبشیؓ
معلومات شخصیت

حضرت اشرف حبشی اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

اشرف نام تھا ،حبشہ یاشام کے رہنے والے اور عقیدتاً عیسائی تھے۔ (حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی چار قسمیں قرار دی ہیں، ان کوقسم اوّل میں شمار کیا ہے جس سے ان کی اہمیت کی طرف اشارہ ہوتا ہے)

اسلام[ترمیم]

اپنے دوسرے رفقا حضرت ابرہہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ادریس رضی اللہ عنہ وغیرہ کے ساتھ اسلام لائے۔

خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آمد[ترمیم]

حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اہلِ حبشہ کا جووفد خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آیا تھا اس میں آپ بھی تھے۔

وفات[ترمیم]

وفات کے متعلق کوئی تفصیل نہیں مل سکی۔

فضل وکمال[ترمیم]

آپ علمائے نصاریٰ میں تھے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے آپ کے اوصاف کے سلسلے میں لکھا ہے کہ: من رهبان الحبشة۔ ترجمہ: حبشہ کے راہبوں میں سے تھے۔ [1] اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا شمار علمائے نصاریٰ میں تھا؛ لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی علوم سے کہاں تک واقف ہوئے اس کی تفصیل نہیں ملتی اور نہ آپ سے کوئی روایت ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اصابہ:1/51)