اشعاع (طبیعیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

شعاع ریزی یا اشعاع (Radiation) ایک عمل ہےجس میں ایک جسم یا ایٹم، موجوں یا محرک ایٹمی ذرات کی شکل میں توانائی اُس وقت خارج کرتا ہے جب وہ زیادہ توانائی کی حالت سے کم توانائی کی حالت پر تبدیل ہوتا ہے.

تین قسم کی شعاعیں اور اُن کی نفوذی طاقت

ایٹمی مادہ پر اِس کے اثر کی بنیاد پر اِس کی دو اقسام ہوسکتی ہیں: آئنسازی اور غیر آئنسازی. تاہم شعاع ریزی کا لفظ عموماً آئنسازی شعاع ریزی کیلئے اِستعمال ہوتا ہے. آئنسازی شعاع ریزی میں جوہروں یا سالموں کو آئینوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ غیر آئنسازی شعاع ریزی میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی. تابکار مواد وہ طبعی مادہ ہے جو آئنسازی شعاعیں خارج کرتا ہے.

اقسام[ترمیم]

شعاع ریزی کی اصل میں تین اقسام ہیں: عہ شعاعیں، بہ شعاعیں اور حبہ شعاعیں. یہ تمام شعاعیں غیر مستحکم جوہر کے مرکزہ سے خارج ہوتی ہیں.