اشونی بھاوے (انگریزی: Ashwini Bhave) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2] انھوں نے ہندوستانی فلموں کے علاوہ مراٹھی فلموں سیریلوں میں اداکاری نبھائی ہے۔ وہ بھارت میں پیدا ہوئی اور یہیں پرورش پائی۔ لیکن اب وہ کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو میں مقیم ہیں۔[3]
اشونی کی شادی ایک سوفٹ ویئر انجنیئر کشور بوپارڈیکر سے ہوئی اور اس کے بعد دونوں سان فرانسسکو میں سکونت اختیار کر لی۔[4]2007ء میں وہ فلمساز کی حیثیت سے دوبارہ فلمی صنعت میں آئی اور مراٹھی فلم کداچت میں اداکاری کی۔