اصول الکرخی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلیاتِ فقہ حنفی جو اصول الکرخی کے نام سے معروف ہے۔ یہ رسالہ فقہ حنفی کے قواعدِکلیہ کا وہ قدیم ترین مجموعہ ہے جو ہم تک پہنچا ہے۔ یہ رسالہ امام ابو الحسن کرخی کا لکھا ہوا ہے جن کا پورا نام ابوالحسن عبیداللہبن الحسین ہے۔ رسالہاصول الکرخیمیں امام کرخی نے 39 ایسے اصول بیان کیے ہیں جو ان کی رائے میںفقہ حنفیکی بنیادہیں۔ ان اصولوں کو دو حصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے

  • کچھ اصول تو ایسے عمومی کلیات کی حیثیت رکھتے ہیں جوفقہ اسلامی کامجموعی سرمایہ قرار دیے جا سکتے ہیں
  • جبکہ کچھ ایسے ہیں جو محض حنفیطرزِ استدلال اوراسلوبِ اجتہادکے مطابق فقہی مسائل کاحل معلوم کرنے کے لیے ہی کارآمد ہو سکتے ہیں۔