اصول کرخی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اصول کرخی قواعد فقہ کی کتاب ہے۔یہ مختصر کرخی سے مختلف کتاب ہے ۔

اصول کرخی کو رسالہ فی الاصول بھی اور صرف الاصول بھی کہتے ہیں۔ کلیات فقہ حنفی المعروف بہ اصول الکرخی اس کا پورا نام ہے۔

اس کے مؤلف: امام عبيد الله بن الحسین بن دلال الكرخی متوفیٰ 340ھ جو کرخی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔

یہ کتاب اصول فقہ حنفی (دراصل قواعد فقہ )کے بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے جس میں مصنف نے 36 قواعد فقہیہ تحریر کیے یہ اس فن میں سب سے پہلی کتاب تصور کی جاتی ہے اس کتاب کے قواعد پر فقہ حنفی کا مدار ہے۔ [1]

شرح:[ترمیم]

فائل:Asool-ul Karkhi.jpg
اصول کرخی مع شرح نسفی ۔ اردو

1- اس کتاب کے قواعد کی توضیح مشہور امام نجم الدین نسفی ؒ نے کی ہے جو اصول کرخی کے ساتھ ہی مطبوعہ ہے ۔

2- مفتی عنایت اللہ پالن پوری نے بھی اس کی شرح کی ہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاموس الفقہ ،جلد اول صفحہ 381،خالدسیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی