اظہار الحق (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اظہار الحق (کتاب)
(عربی میں: إظهار الحق ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مصنف رحمت اللہ کیرانوی  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع اسلام اور مسیحیت  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1864  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترجمہ
مترجم (اردو) مولانا اکبر خان صاحب، شارح محمد تقی عثمانی
صفحات 1000

اظہار الحق دفاع اسلام اور رد مسیحیت کے موضوع پر لکھی گئی ایک کتاب ہے، جس کے مصنف مولانا رحمت اللہ کیرانوی ہیں جنھوں نے یہ کتاب ایک مسیحی مبلغ کارل گوٹلیب فینڈر کی کتاب میزان الحق کے جواب میں لکھی تھی۔ دونوں کتب عربی میں ہیں۔ اظہار الحق کا اردو ترجمہ مولانا اکبر خان صاحب نے رقم کیا، جو دارالعلوم کراچی کے استاد تھےـ مفتی محمد تقی عثمانی نے اس کی اردو شرح لکھی ہے۔ تین جلدوں بائبل سے قرآن تک کے نام سے یہ اردو میں طبع ہو چکی ہےـ[1][2] محمد تقی عثمانی کے بھائی مولانا محمد ولی رازی نے The Truth Revealed کے نام سے اس کا انگریزی ترجمہ کیا ہےـ[3]

تراجم[ترمیم]

بائبل سے قرآن تک پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی یہ کتاب رحمت اللہ کیرانوی کی شہرہ آفاق کتاب اظہار الحق کا اردو ترجمہ ہے۔ دار العلوم کراچی کے استاد مولانا اکبر علی نے اردو میں اس کتاب کا ترجمہ کیا، لیکن ترجمہ کے بعد اندازہ ہوا کہ کتاب میں اناجیل و مسیحی مذہب کی دیگر کتب کے حوالہ جات کی تحقیق و تنقید اور کتاب میں مذکور شخصیات کا تعارف ناگزیر ہے۔ تقی عثمانی نے اس کتاب کی تحقیق و تعلیق کا فریضہ سر انجام دیا اس پر تحقیقی حواشی کا اضافہ کر کے کتاب کی افادیت مزید بڑھادی، بائبل کی عبارات کی تخریج کر کے نسخوں کے اختلاف اور تازہ ترین تحریفات کو واضح کیا۔ مسیحی اصطلاحات اور مشاہیر کا تعارف پیش کیا، نیز عصر حاضر میں مسیحی مذہب سے متعلق جدید تحقیقات کی طرف بھی اشارہ کیا، علاوہ از میں کتاب کے شروع میں ایک مبسوط مقالہ لکھا، جو مسیحیت کے موضوع پر ایک مستقل تصنیف ہے۔ کتاب تین جلدوں اور چھ ابواب پر مشتمل ہے۔ جلدوں کے صفحات بالترتیب 623، 461 اور 664 ہیں۔ باب اول کی حیار فصول بائبل سے متعلقہ مباحث کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ باب دوم بائیل میں تحریف کے دلائل سے متعلق ہے۔ باب سوم میں نسح کی مختلف اقسام بیان کی گئی ہیں۔ باب چہارم عقیدہ تثلیث کی تردید سے متعلق ہے۔ باب پنجم میں انجاز قرآن کے مباحث شامل ہیں، نیز قرآن پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی پیش کیے گئے ہیں۔ باب ششم میں نبی سنیم کے معجزات، پیشینگوئیوں، اخلاق اور پاکیزہ شریعت کا بیان ہے۔ آنحضرت ﷺ کی رسالت پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات بھی باب ہذا میں شامل ہیں۔ کتاب کے اخیر میں مصطلحات، اعلام، مقامات اور کتب کی فہارس ہیں، جو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب ہیں۔ کتاب کے تینوں حصے مجلد اور عمدہ سر ورق سے مزین 1431 ھ میں مکتبہ دار العلوم کراچی سے شائع کردہ ہیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مقدمہ بائبل سے قرآن تک، جلد اول از محمد شفیع دیوبندی
  2. https://archive.org/details/BIBLESAYQURANTAK
  3. Maulana Rahmatullah Kairanwi۔ The Truth Revealed (PDF)۔ usislam.org (بزبان انگریزی)۔ ترجمہ بقلم Muhammad Wali Razi۔ Ta-Ha Publishers Ltd. 1 Wynne Road, London۔ ISBN 1-84200-046-2۔ 01 نومبر 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2019 
  4. ظل ھما (جنوری۔ جون 2٠19)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ 3 (1): 2٠6۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2٠22