اظہر فراغ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اپنے خوبصورت لب و لہجے کے لیے معروف، جدید دور کے ابھرتے نوجوان شاعروں میں نمایاں اور جدید شاعری کے نمائندہ شاعر

31 اگست 1980ء کو پیدا ہوئے، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر اظہر امین جن کا قلمی نام اظہر فراغ ہے گذشتہ چودہ سال سے بہاولپور (پاکستان) میں مقیم ہیں اور ایک این جی او میں اپنی ملازمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سے گریجویشن کیا ۔ آپ پچھلے پندرہ سالوں سے باقاعدہ شاعری کر رہے ہیں ۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہ 2007ء میں "میں کسی داستان سے ابھروں گا" کے نام سے منظر عام پر آیا۔ اور دوسرا شعری مجموعہ " ازالہ" 2016ء میں شائع ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]