اعتدال ربیعی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اعتدال ربیعی(انگریزی: March Equinox) وہ لمحہ ہے جب سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔ تقویمی سال اور موسمی سال کے فرق کی وجہ سے اعتدال ربیعی 19 مارچ سے 21 مارچ کے درمیان واقع ہوتا ہے۔ خط استوا پر اعتدالین کے وقت سورج عین مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور عین مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ اعتدال ربیعی سے پہلے سورج جنوب مشرقی جانب طلوع اور غروب ہوتا ہے اور اعتدال ربیعی کے بعد شمال مشرقی جانب طلوع اور غروب ہوتا ہے۔شمالی نصف کرہ میں اعتدال ربیعی موسم سرما کا اختتام اور بہار کی آمد کی علامت ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں اعتدال ربیعی موسم گرما کا اختتام اور خزاں کی آمد کی علامت ہے۔