افتخار راغب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افتخار عالم راغب
پیدائش31 مارچ 1973ء
نرائن پور، بہار، انڈیا
رہائشدوحہ , قطر
اسمائے دیگرافتخار راغب
پیشہسیویل انجنئیر، ادب سے وابستگی
آجرعرب انجنیئرس بیورو
وجہِ شہرتشاعری
مذہباسلام

افتخار راغب : (پیدائش - 31 مارچ، 1973) افتخار عالم راغب، افتخار راغب کے نام سے مشہور ہیں۔

بچپن اور تعلیم[ترمیم]

والد محترم جناب شیخ محمد ابراہیم بن شیخ محمد سلیم اور والدہ محترمہ انوری خاتون۔ آبائی وطن نرائن پور، میر گنج، گوپال گنج، بہار۔ میٹرک، نبی گنج، میر گنج، سیوان، بہار، ہائر سکنڈری کالج آف کومرس بہار سے کیے اور اعلیٰ تعلیم بی۔ ٹیک سیویل، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے 1998 میں حاصل کیے۔

تصانیف[ترمیم]

مجموعہ کلام :

  • لفظوں میں احساس (2004 اور 2011) ہندی میں 2006
  • خیال چہرہ : 2007
  • غزل درخت :
  • یعنی تُو
  • کچھ اور

اعزازات[ترمیم]

  • جگر مرادآبادی سمان (2007) بھاریہ ساہیتہ کار سنسد، سمستی پور، بہار
  • ویر کُنور سنگکھ ایوارڈ (2010) انڈین ایسوسی ایشن فار بہار اینڈ جھارکھنڈ، قطر
  • اعزازی سند (2007) انجمن ترقی اردو گوپال گنج، بہار

موجودہ مصروفیات اور قیام[ترمیم]

پیشہ سے انجنیئر ہونے کی وجہ سے ملازمت عرب انجنیئرنگ بیورو، دوحہ، قطر میں مقیم ہیں۔ ادبی سرگرمیاں کافی عام ہیں۔

افتخار ---- کی نظر میں[ترمیم]

پروفیسر علیم اللہ حالیؔ[ترمیم]

افتخار راغبؔ کی شاعری ان کے اپنے مزاج اور طرزِ فکر کی عکاس ہے۔ ان کے کلام میں خاکساری، بے ریائی، سادگی، استغنا، درویشانہ بے نیازی اور سرمستی کے موضوعات و محسوسات کثرت سے ملتے ہیں۔ ان موضوعات کے اظہار میں بھی ان کی فن کارانہ ہنر مندی انھیں ممتاز بناتی ہے۔[1]

ادبی سرگرمیاں[ترمیم]

  • معتمد عمومی، بزم اردو قطر۔
  • معتعمد عمومی، حلقہ ادبِ اسلامی، قطر۔

ابلاغ میں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]