افرا ولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

افرا ولی  ایک پاکستانی الپائن اسکائر ہے۔وہ کسی بھی جنوبی ایشین سرمائی کھیلوں میں جوائنٹ سلالم ایونٹ کی پہلی فاتح ہیں جب وہ ہندوستان میں منعقدہ افتتاحی کھیلوں میں جیت گئیں تھیں [1]

خاندانی پس منظر[ترمیم]

افراد ولی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر وادی گھاکوچ سے ہے۔ گوش پور خاندان کی اولاد ہیں۔انھوں نے اپنا بچپن کا بیشتر حصہ رتو میں گزارا جو وادی استور کا ایک برف پوش علاقہ  ہے جہاں ان کی والد کرنل امجد ولی قریب 11 سال سے فوج میں تعینات تھے[1] افرا ولی نے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم آرمی پبلک اسکول ، گلگت سے حاصل کی اور بعد میں 2017 میں نسٹ بزنس اسکول سے گریجویشن کی [2]

کیریئر[ترمیم]

2011 میں  افرا ولی نے بھارت میں ساؤتھ ایشین گیمز وشال سلالم ایونٹ میں اپنی بہن  آمنہ اور ایک بھارتی مقابل کو شکست دی تھی۔افراح ولی کو نومبر 2014 میں ایک ماہ کے لیے ایف آئی ایس اسکیئنگ کیمپ میں ہنٹرٹکس آسٹریا میں تربیت دینے کے لیے پاکستان میں ان کی فیڈریشن (ایس ایف پی) نے منتخب کیا تھا ان کی تربیت کے دوران ایک حادثہ ہوا تھا اور ان کی دائیں ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔ ایس ایف پی کے ایک شخص نے ان کی  چوٹ کے بارے میں کہا کہ "تربیت کے دوران افرا کو ایک حادثہ پیش آگیا جب وہ ہنٹرٹکس گلیشیر کی ایک ڈھلان سے پھسل گئی  جہاں سے انھیں اسپتال منتقل کیا گیاتھا  وہ اسپتال میں زیر علاج رہیں اور  ڈاکٹروں نے انھیں چھ ہفتے کے بستر پر آرام کا مشورہ دیا تھا [3]انھوں نے پاکستان کی پہلی بین الاقوامی اسکیئنگ چیمپیئن شپ ، قراقرم انٹرنیشنل اس کی کپ 2017 میں ایک طلائی اور دو کانسی کا تمغا جیتا۔ اس پروگرام میں ترکی ، یوکرین ، مراکش ، افغانستان ، ہندوستان ، تاجکستان، سری لنکا اور ایران سے آئے ہوئے شرکاء کے ساتھ کل 9 ممالک نے شرکت کی و4و و5وجنوری 2017 میں افرا ولی کو پاکستان کی 2017 ایشین سرمائی کھیلوں کی ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا[2][3] افرا ولی نے  20 ممبروں پر مشتمل دستہ کے ہمراہ ایشین سرمائی کھیلوں ساپورو 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ محترمہ ولی نے جائنٹ سلیم میں 23 ویں اور سللام میں 25 ویں پوزیشن حاصل کی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Skiing sisters grab gold, silver Express Tribune 14 January 2011. Retrieved 22 March 2010
  2. ^ ا ب Natasha Raheel (30 January 2017)۔ "Ifrah Wali makes Pakistan proud"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Karachi, Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2017 
  3. ^ ا ب Natasha Raheel (11 February 2017)۔ "Jan dominates as Army clinch ski championship"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Karachi, Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2017