افسر منہاس
افسر منہاس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جولائی 1956 ہری پور |
وفات | مارچ 10، 2016 ہری پور |
(عمر 59 سال)
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | غیر سرکاری تنظیم ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے پروگرام مینیجر، نائب صدر، صوبائی انجمن ترقی پسند مصنفین |
وجہ شہرت | سماجی کارکن، شاعر |
کارہائے نمایاں | کوئی تصویر تو پتھر سے نکلے (مجموعہ کلام) |
درستی - ترمیم |
شاعر کا حقیقی نام فِدا حسین مِنْہَاس اور قلمی نام افسر مِنْہَاس تھا۔ وہ ایک سماجی کارکن اور شاعر تھے۔ افسرسماجی اور سیاسی شعور، محبت اور نئے لسانی تجربات کو شاعری کے لیے ضروری سمجھتے تھے۔[1]
پیدائش
[ترمیم]افسر 22 جولائی 1956ء کو ہری پور میں پیدا ہوئے تھے۔[1]
تعلیم
[ترمیم]افسر نے گورنمنٹ کالج ہری پور سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد کراچی سے گریجویشن اور پھر کراچی یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا۔[1]
ملازمت
[ترمیم]افسر ایک غیر سرکاری تنظیم ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے پروگرام مینیجر تھے۔[2]
ادبی ذوق
[ترمیم]افسر اپنے اسکولی دور سے شاعری کی طرف مائل تھے۔ ان کا شعری مجموعہکوئی تصویر تو پتھر سے نکلے 2010ء میں شائع ہوا۔[1]
رکنیت
[ترمیم]افسر نائب صدر، صوبائی انجمن ترقی پسند مصنفین تھے۔[2]
انتقال
[ترمیم]افسر منہاس کا انتقال قلب پر حملے کی وجہ سے 10 مارچ، 2016ء کو ہری پور میں ہوا۔ انھیں شکرشاہ بادشاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انتقال کے وقت پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک لڑکا اور لڑکی تھے۔[2]