مندرجات کا رخ کریں

افسوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک لڑکی شدید افسوس کا چہرہ پیش کر رہی ہے۔ یہ چہرہ کی ملکیتی نقصان، عزیز رشتہ دار کے کھونے اور مؤقت اندوہ ناکی جیسے کہ امتحانی ناکامی کے سبب سے یہ تصویر پیش کر سکتا ہے۔

افسوس (انگریزی: Sorrow) ایک جذبہ، احساس یا ایک شخص کا اندرونی تجربہ ہے۔ افسوس کا جذبہ غم سے کہیں زیادہ شدید ہے اور زیادہ وقت تک قائم رہتا ہے۔ [1] اس کے ساتھ افسوس ہی نہ کہ ناخوشی — یہ دکھاتا ہے کہ کوئی شخص کس حد تک اُکھڑا ہوا ہے، جس کی وجہ سے افسوس کے جذبے کو ایک عجیب وغریب وقار کا مقام ملتا ہے۔ [2]

اس کے علاوہ رویوں کے اعتبار سے افسوس غم (قبولیت) اور تناؤ (عدم قبولیت) کے بیچ کی کیفیت ہے۔ [2]

کسی قریبی شخص کے انتقال کے صدمے سے دو چار ہونا ایک ایسا تکلیف دہ اور افسوس ناک تجربہ ہے جس سے جلد یا بہ دیر ہر انسان کو گذرنا پڑتا ہے۔[3] اس کے علاوہ کسی موقع پر اپنی بے چارگی، اپنے خود کے رویے یا حرکت پر ندامت اور اسی طرح کسی ناگہانی خبر کا یکایک سننا افسوس کے جذبے کو ابھار سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Anna Wierzbicka, Emotions across Languages and Cultures (1999) p. 66
  2. ^ ا ب Wierzbicka, p. 66
  3. کسی قریبی ہستی کو کھو دینے کے صدمے سے گذرنا