اقبال حیدر
اقبال حیدر | |
---|---|
مناصب | |
پاکستان کے اٹارنی جنرل | |
برسر عہدہ 19 اکتوبر 1996 – 7 نومبر 1996 |
|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 14 جنوری 1945ء |
تاریخ وفات | 11 نومبر 2012ء (67 سال) |
وجہ وفات | پھیپھڑوں کا مرض |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | پنجاب یونیورسٹی لا کالج |
پیشہ | کارکن انسانی حقوق ، وکیل ، سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق، سابق سینیٹر اور انسانی حقوق کمیشن کے سابق شریک چیئرمین۔
پیدائش
[ترمیم]وہ چودہ جنوری 1945 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین قیام پاکستان کے بعد کراچی میں آباد ہوئے اور اقبال حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی۔
تعلیم
[ترمیم]معاشیات اور کامرس میں بی اے کرنے بعد انھوں نے 1966 میں جامعہ پنجاب لا کالج سے قانون میں ڈگری حاصل کی اور بعد میں امریکی اور برطانوی تعلیمی اداروں سے قانون کی اعلٰی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔
سیاست
[ترمیم]اقبال حیدرنے سیاست کا آغاز پیپلزپارٹی سے کیا تاہم 1977 سے 1982 تک قومی محاذ آزادی سے بھی منسلک رہے۔ 1983 میں جنرل ضیاالحق کے دورمیں چلنے والی تحریک بحالی جمہوریت میں پیش پیش رہے۔ اسی دوران میں انھیں زیرحراست بھی رکھاگیا۔ انیس سو اٹھاسی میں انھوں نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1989 میں وزیراعلٰی سندھ کے مشیرمقرر ہوئے۔ وہ پہلی بار 1991 میں اور دوسری بار 1997 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ نومبر 1993 میں انھیں پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیرِ قانون مقرر کیا۔ 1994 وہ پاکستان کے پہلے وزیر برائے انسانی حقوق اور اٹارنی جنرل مقرر ہوئے اور 1997 تک فرائض انجام دیتے رہے۔
انسانی حقوق
[ترمیم]مارچ 2005 میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے اور اپنا بیشتر وقت انسانی حقوق کی بحالی کے لیے صرف کرنے لگے۔ اورانھیں جمہوری اقدار اور روایات پر یقین رکھنے والے ایک سرگرم وکیل کے طور پر جانا جاتا رہا۔
انتقال
[ترمیم]پھپیٹروں کے عارضے کی وجہ سے اتوار 11 نومبر 2012 کو کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1945ء کی پیدائشیں
- 14 جنوری کی پیدائشیں
- 2012ء کی وفیات
- 11 نومبر کی وفیات
- پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان
- پاکستانی فعالیت پسند برائے انسانی حقوق
- پاکستانی وکلا
- جمہوریت کے پاکستانی فعالیت پسند
- فضلا پنجاب یونیورسٹی لا کالج
- کراچی کے وکلا
- مجلس ایوان بالا پاکستان کے ارکان
- مہاجر شخصیات
- پھیپھڑوں کے امراض سے اموات
- علی گڑھ کی شخصیات