مندرجات کا رخ کریں

اقلیم (حیاتیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم حیاتیات میں اقلیم[1] یا عالم (کنگڈم) جانداروں کے درجات (یا علم جماعت بندی) میں ایک انتہائی بالائی درجے کا تصنیفہ (taxon) ہے۔ اور اس تصنیفہ یا درجے کے بعد نیچے کی جانب ؛ حیوانات کی صورت میں قوم / عائلہ (Phylum) کا اور نباتات کی صورت میں شعبہ (Division) کا تصنیفہ یا taxon یعنی درجہ آتا ہے جبکہ اس کے بالائی جانب دائرہ (Domain) کا تصنیفہ یا درجہ آتا ہے۔

حیاتی جماعت بندی کی ترتیب۔ شکل میں درج کیے گئے اردو الفاظ کے انگریزی متبادلات 1 تا 9 مندرجہ ذیل ہیں :
  1. حیات (life)
  2. دائرہ (domain)
  3. اقلیم / عالم (kingdom)
  4. قوم (phylum)
  5. جماعت (class)
  6. طبقہ / ذیلی جماعت (order)
  7. خاندان (family)
  8. جنس (genus)
  9. نوع (species)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو لغت تاریخی اصول پر (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: ترقی اردو بورڈ۔ ج 10۔ 1990۔ ص 346