الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا( الجزء الاول)
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانبرے اعمال اور ان کا علاج (حصہ اول)
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہالاربعین
صنفاعمال سیئہ کا علاج
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی برے اعمال اور ان کا علاج (حصہ اول) کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

تفصیل[ترمیم]

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے برے اعمال اور ان کے علاج کے متعلق احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ اعمال سیئہ سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں اعمال سیئہ اوران کے علاج سے متعلقہ اکثراہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب اعمال سیئہ کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔

عنوانات[ترمیم]

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • خوشامد کی وجوہات اثرات اور علاج
  • مداہنت کی وجوہات اثرات اور علاج
  • وعدہ خلافی کی اقسام اور ان کا حکم وجوہات اثرات اور علاج
  • بے ادبی کا حکم بے ادبی کی اقسام
  • سوئے ادب (بے ادبی) کی وجوہات بے ادبی کے اثرات اور علاج
  • غلو سے بچنے کا حکم غلوفی الدین کی اقسام غلو کا علاج
  • طول امل کا حکم دینی اور دنیاوی امور میں طول عمل وجوہات اور علاج
  • برے اعمال اور ان کا علاج نسبت اور صحبت مرشد کامل
  • ۔دل سے ماننے اور دل کے ماننے میں فرق
  • دل سے ماننے اور دل کے ماننے تک کا سفر
  • رسول اللہ کی نسبت معیت اور توجہ کے صحابہ پر اثرات
  • صحابہ کرام اور تابعین کا حضور (مرشد حقیقی) کے وصال ظاہری کے بعد مرشد کی نسبت اور صحبت اختیار کرنا
  • مرشدین کاملین کی نسبت اور صحبت
  • صحبت مرشد کامل میں ذکر الہی کا حصول
  • تزکیہ و تصفیہ کا اسلوب

کتاب کے مشتملات[ترمیم]

اس کتاب میںبرے اعمال کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 112 صفحات پر مشتمل ہے اور 2022ء میں طبع ہوئی[1]

دیگر تصنیفات[ترمیم]

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد