الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانالاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہالاربعین
صنفختم نبوت
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی ختم نبوت کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔۔

تفصیل[ترمیم]

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے ختم نبوت کے متعلق چالیس احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ ختم نبوت سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیثتاریخ اور سیرت کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں رسول اللہ بحیثیت خاتم النبیین سے متعلق ہہت اہم مسائل انتہائی تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب ختم نبوت کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے

عنوانات[ترمیم]

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • ختم ِ نبوت پر چالیس احادیث
  • محاسن مصطفےٰ ﷺ اور شانِ ختم نبوت
  • ختم نبوت قرآنی عقیدہ
  • عالم ارواح میں میثاق اور شان ختم نبوت
  • سابقہ انبیا کی خاتم النبیین ﷺ کی آمد کی بشارت
  • نزول وحی اور شان خاتم النبیین علیہ الصلوۃ و السلام
  • عمومیت بعثت مصطفے ﷺ۔ختم نبوت کی واضح دلیل
  • اطاعت رسول ﷺکادائمی اور ابدی حکم۔ شان ختم نبوت کا اظہار
  • ارکان اسلام سے ختم نبوت
  • تکمیل دین اور اتمام نعمت– شانِ ختمِ نبوت کی مظہریت
  • عظمت ِقرآن سے شان ِختم نبوت کا اظہار
  • سیرت النبی کی حفاظت سے ختم نبوت پر دلائل
  • حجۃ الوادع - ختم نبوت کا واضح اعلان
  • خاتم الانبیاء ﷺکے غزوات اور شانِ ختم نبوت
  • وصالِ نبی کریم ﷺ اور ختم نبوت
  • حشرمیں شانِ مصطفےٰ ﷺ اور ختم نبوت
  • انبیائے سابقین کے ذکر کاقرآنی اسلوب – مظہرِ شان ِ ختم نبوت
  • فضیلتِ امت محمدی اور ختم نبوت
  • نیابت محمدی ﷺ اور نظام ِ رشد و ہدایت - ختم نبوت کی قوی دلیل
  • ختم نبوت کا تحفظ

کتاب کے مشتملات[ترمیم]

اس کتاب میں ختم نبوت کے بہت اہم اور ضروری عنوانات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 170 صفحات پر مشتمل ہے اور 2020ء میں طبع ہوئی[1]

دیگر تصنیفات[ترمیم]

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد