الاسبیجابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابو نصر الاسبیجابی عظیم فقہا حنفیہ سے ہیں۔

نام[ترمیم]

احمد بن منصور القاضی ابو نصر الاسبیجابی ہے۔

حالات[ترمیم]

ان کی نسبت اسبیجاب سے ہے جو ترک کی حدود میں ایک بڑا شہر ہے ابو الوفا نے الجواہر میں عمر بن محمد نسفی کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ اسبیجابی سمرقند آئے تو لوں نے ان کو افتاء کے لیے بٹھا دیا اور واقعات کے سلسلے میں ان کی طرف رجوع کیا اسی وجہ سے وہ دینی امور کے منظم ہو گئے اس کے اثرات بہت اچھے نکلے ان کی وفات کے بعد ایک صندوق نکلا جس میں بہت سے فتاویٰ موجود تھے۔

تصنیفات[ترمیم]

  • شرح جامع الصغیر شیبانی
  • شرح جامع الکبیر
  • شرح الکافی صدر الشہید فی الفروع
  • شرح علی کتاب الصدر ابن مازہ
  • شرح مختصر الطحاوی
  • فتاویٰ۔[1]

وفات[ترمیم]

ان کی وفات 480ھ میں ہوئی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد9 صفحہ 313، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا