الالماع الی معرفہ اصول الروایہ وتقیید السماع
Appearance
الالماع الی معرفہ اصول الروایہ وتقیید السماع | |
---|---|
مصنف | قاضی عیاض بن موسى (ت 544). |
محقق | السيد أحمد صقر. |
اصل زبان | عربی |
موضوع | علوم الحديث |
ناشر | مكتبة دار التراث – القاهرة. |
تاریخ اشاعت | الطبعة الأولى سنة 1970 م. |
درستی - ترمیم ![]() |
"الإلماع إلى معرفة أصول الرواية وتقييد السماع" ایک حدیث کے علوم پر مشتمل کتاب ہے جسے قاضی عیاض نے تصنیف کیا۔ یہ کتاب الخطيب البغدادي کی دو مشہور کتب "الكفاية في علم الرواية" اور "الجامع لأخلاق الراوي وآداب السامع" کے بعد لکھی گئی۔[1]
مصنف نے اس کتاب میں حدیث کی روایت کے اصول اور سماع کے ضوابط کو واضح کیا ہے۔ وہ خود بیان کرتے ہیں: "کتاب کے ابتدائی ابواب میں طلبِ علم، حدیث کو حاصل کرنے اور سننے کے آداب کا بیان ہے، پھر اس علم کی معرفت، اس کے طریقے اور یہ کہ کس سے روایت لی جائے، پھر ضبط و کتابت، اس کے بعد حفظ و فہم اور پھر روایتوں میں تمییز و تنقید، یعنی صحیح، سقیم، حسن، مقبول، مردود، موضوع وغیرہ کی معرفت۔"[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انظر هاجل عبد المولى، القاضي عياض وحجية السنة من خلال بعض كتبه الحديثية، ص 15- 23،https://archive.org/details/20250227_20250227_1800/page/15/mode/1up
- ↑ islamstory/books آرکائیو شدہ 2016-11-14 بذریعہ وے بیک مشین