الا ویکنٹھاپورمولو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الا ویکنٹھاپورمولو
Theatrical release poster
ہدایت کارTrivikram Srinivas
پروڈیوسر
تحریرTrivikram Srinivas
ستارے
موسیقیS. Thaman
سنیماگرافیP. S. Vinod
ایڈیٹرNavin Nooli
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 12 جنوری 2020ء (2020ء-01-12)
دورانیہ
165 minutes[1]
ملکIndia
زبانتیلگو زبان
بجٹ100 کروڑ[2]
باکس آفساندازاً۔ ₹250 crore[3]

الا ویکنٹھاپورمولو (الا ویکنٹھ پورم لو) ( ترجمہ 'There in Vaikunthapuram' وہاں ویکنٹھ پورم میں ؛ نوٹ: وینکٹھ، ویکنٹاپور ویا ویکنٹیا لوک ہندو دیومالا میں آسمانی جنت کے اس مقام کو کہتے ہیں جہاں بھگوان وشنو کی رہائش ہے) سال 2020 کی بھارتی تیلگو زبان کے ایکشن ڈرامہ فلم [4] [5]ہے، جس کے ہدایت کار تری وکرام سرینواس ہیں اور شریک پروڈیوسر اللو اروند اور ایس رادھا کرشنا نے گیتا آرٹس اور ہاریکا اینڈ ہاسینی کری ایشن کے بینر تلے پروڈیوس کی ہے۔ [6] فلم کے مرکزی کرداروں میں اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے ہیں ، جبکہ تبو ، جے رام ، سُشانت ، نودیپ ، نویتھا پیتھوراج ، سموتھیراکانی، مرلی شرما ، سنیل ، سچن کھڈیکر اور ہرش وردھن اہم کردار ادا کرتے نظر آئے. [7] [8] [9] [10] فلم میں موسیقی، کمپوزیشن ساؤنڈ ٹریک ایس تھامن ایس [11] نے پیش کیے، جبکہ سنیما گرافی اور ایڈیٹنگ کو بالترتیب پی ایس ونود اور نوین نولی نے سنبھالا۔

فلم کی کہانی بنٹو کے گرد گھومتی ہے ، کو ایک ماہر مگر متوسط طبقے کا آدمی ہے اور اکثر اسے اپنے والد والمیکی کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے خود کو حقیر سمجھتا ہے ۔ بنٹو کو یہ پتہ نہیں ہوتا وہ کہ وہ دراصل ایک بزنس مین کا بیٹا ہے، اسے اسپتال میں اس کے باپ والمیکی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تبدیل کر دیا تھا تاکہ اس کا اصل بیٹا زندگی کو آرام سے گزار سکے ۔ ایک حادثہ کے بعد بنٹو اس حقیقت تک پہنچ جاتا ہے۔ حقیقت کو جاننے کے بعد ، وہ اپنے اصلی والدین کا گھر ، ویکنٹھا پورم میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے اور آخر کار ان لوگوں سے مقابلہ کرتا ہے جو اس کے خاندان کو دھمکی دیتے ہیں۔

یہ فلم 12 جنوری 2020 کو مکر سنکرانتی کے موقع پر تھیٹر میں ریلیز ہوئی تھی۔ لوگوں نے اس فلم میں اللو ارجن اور مرلی شرما کی اداکاری، تری وکرام کی تحریر / ہدایت اور تھامان کی موسیقی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے مثبت تاثرات دیے ہیں ۔

ہجے[ترمیم]

فلم کے درست عنوان کی صحیح حرفی ، الا ویکنٹھا پورومولو Ala Vaikunthapuramulo (یا ISO حرفی کے نظام کے مطابقAla Vaikuṇṭhapuramulō ) تیلگو منبع متن یونی تیلگو لہجے کے مطابق کی جائے گی . [12] تاہم ، اسے باضابطہ طور پرالاویکنٹھھاہورمولوکے نام سے جاری کیا گیا اور اس طرح ہجے عام استعمال میں آ گیا ہے۔ [4] وینکٹھ، ویکنٹاپور یا ویکنٹیا لوک ہندو دیومالا میں آسمانی جنت کے اس مقام کو کہتے ہیں جہاں بھگوان وشنو کی رہائش ہے، اس لفظ کے الگ زبان میں الگ لہجے ہیں ہندی میں ویکنٹ، بیکنٹھ، ویکنٹا، وینکنٹھا وغیرہ، بھگوان وشنو کی جنت کو ویکنٹاپور اور ویکنٹا لوک کہا جاتا ہے۔ لغوی اور اصطلاحی اعتبار سے ہندی دیومالا میں ویکنٹھا پور کے معنی جنت کے ہیں۔ فلم میں رامچندر کے گھر کا نام ویکنٹھا پورم رکھا گیا ہے۔ الا ویکنٹھا پورومولو کے معنی ہیں یہاں جنت میں۔

فلم کی کہانی[ترمیم]

والمیکی ( مرلی شرما ) اور رامچندر ( جے رام) آدتیہ رادھاکرشنن یا اے آر کے ( سچن کھیڈیکر ) کی کمپنی میں کلرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ رام چندر نے اے آر کے کی بیٹی یاسو ( تبو ) سے شادی کی ہے ، جبکہ والمیکی ملازم ہی رہا۔ والمیکی اور رامچندر دونوں کے بچوں کی پیدائش ایک ہی اسپتال میں ہوتی ہے، رامچندر  کے بیٹے میں  حرکت نہ پاکر نرس ( ایسووری راؤ ) اسے مردہ سمجھتی ہے اور ڈاکٹر کو فون کرنے والی ہوتی ہے کہ والمیکی اسے روک دیتا ہے، وہ نرس کے ساتھ مل کر اپنی کمپنی کے مالک رامچندر کے  مردہ بچے کی جگہ اپنا بچہ رکھ دیتا ہے۔ والمیکی اور نرس بچہ تبدل کرکے آتے ہیں تو دوسرا بچہ جسے نرس مردہ سمجھ بیٹھی تھی اچانک جاگ جاتا ہے اور رونے لگتا ہے۔  نرس جو ابتدائی طور پر مدد کررہی تھی اب اس بچہ کو واپس رکھنے کا کہتی ہے مگر والمیکی کے دل میں لالچ آجاتا ہے اور بچہ واپس بدلنے سے انکار کردیتا ہے۔ نرس والمیکی کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ والمیکی نے نرس کو حادثاتی طور پر دھکیل دیتا  ہے، بارش کے نتیجے میں  پسل کر بلڈنگ کے کنارے سے گر جاتی ہے کوما میں چلی جاتی ہے۔

راج منوہر ( سوشانت ) اور بنٹو ( اللو ارجن ) ۔ دونوں  لڑکے دو  مختلف گھروں میں پروان چڑھتے ہیں۔  راج (والمیکی کا اصل بیٹا) ایک بزدل ، سست اور نالائق نوجوان ہے ، جبکہ بنٹو  (رامچندر کا اصل بیٹا )ہوشیار ، محنتی ، متوسط طبقے کا آدمی ہے۔ ایک ٹریول ایجنسی میں انٹرویو کے لیے جاتے ہوئے ، ایک غلط فہمی  کی وجہ سے بنٹو شیکھر ( نویدیپ ) اور اس کے دوستوں سے لڑ پڑتا  ہے  اور شیکھر کو مارتا پیٹتا ہے ۔ رویندر ( راہول رام کرشن ) نے بنٹو کا انٹرویو لیا اور انکشاف کیا کہ شیکھر ایجنسی کا ایچ آر منیجر ہے۔ بنٹو نے شیکھر سے معافی مانگی اور اسے کامیابی کے ساتھ منالیا  اور ٹریول ایجنسی میں ملازمت حاصل کی۔ بنٹو اپنے باس امولیہ ( پوجا ہیگڈے ) کو پسند کرنے لگتا ہے ، جو ٹریول ایجنسی کی سی ای او ہیں۔ امولیہ بنٹو کو سمجھنے لگتی ہے  اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔  تاہم ، واقعات کے ایک دوسرے موڑ پر ، امولیا کی راج کے ساتھ منگنی ہوجاتی ہے ، جو اپنی  کزن نندو ( نیویٹھہ پیتھراج ) سے محبت کرتا ہے۔

اپالا نائیڈو ( سموتھیرکانی ) ، ایک طاقتور اور بااثر شخص  ہے ، جو کاروباری دشمنی کی وجہ سے  رامچندر کو اس کے  دفتر میں مارنے کی کوشش کر تا ہے ، کیونکہ رامچندر نے اپالا نائیڈو کے بیٹے پیڈھاتھلی ( گووند پدم سوریہ ) کو اے آر کے  کمپنی کے 50٪ فیصد حصص خریدنے سے انکار کر دیا۔ بنتو رامچندر کو بچا کر اسپتال لے جاتا ہے۔ بنتو  اتفاق سے اس نرس سے ملتا ہے جو کوما سے باہر آچکی ہوتی ہے  اور رامچندر کو دیکھ کر اسے یاد آجاتا ہے۔ نرس مرنے سے پہلے  بنٹو  کو اس کی پیدائش  اور بچہ تبدیل کرنے کی حقیقت ظاہر کردیتی ہے۔ بنٹو  جاکر اپنے نقلی باپ والمیکی  سے اس بارے میں انکشاف کرتا ہے کہ  وہ اپنی حقیقت جان چکا ہے ، لیکن 25 سال بعد اچانک  سب کو حقیقت بتانا حالات کو اور مزید بگاڑ دیگا، اس لیے وہ اس حقیقت پر پردہ ڈالے رکھنا ہی بہتر سمجھتا ہے۔ مگر اپالا نائیڈو کے خطرناک ارودوں سے اپنے اصل باپ  کو بچانے اور اس کے اصل والدین کی نجی زندگی میں  آئی دوریوں   کو ختم کرنے کے لیے وہ ڈاکٹر سری نواس ( وینیلا کشور )  کے مدد سے  ویکنتا پورم ( رامچندر کے گھر ) داخل ہوتا ہے ۔  اے آر کے جو اپنے داماد کی جان بچانے کے لیے بنٹو کا  احسان مند ہوتا ہے ، گھر اور کمپنی میں پیش آنے والے مختلف امور کو حل کرنے میں بنٹو کی مدد لیتا ہے۔

بنٹو اپنے طریقوں سے گھر  اور کمپنی کے مسائل کو حل کردیتا ہے  اے آر کے  اس خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی دیتا ہے، جہاں یاسو ،  بنٹو اور امولیا کو ایک ساتھ محبت میں ڈوبے دیکھ لیتی ہے۔  بنٹو کو باہر نکال دیا جاتا ہے اور امولیہ اور راج کی منگنی منسوخ کردی جاتی ہے۔  اپلا نائیڈو اس بات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے ، نندو کو اغوا کرکے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں جب تک کہ رام چندر پیڈیاتھلی کے حصص پر دستخط نہیں کردیتا۔ بنٹو اس خاندانی تنازعات کو حل کرنے اور اپنے کنبے کو درست کرنے کے لیے اس صورت حال کا استعمال کرتا ہے اور نندو کو بھی بچانے کے لیے    اپلا نائیڈو  کے اور اس کے غنڈوں کو مارتا پیٹتا ہے  اور نندو کو بچا لاتا ہے۔

آخر میں اے آر ،  بنٹو اور رامچندر کے سامنے انکشاف کرتا ہے کہ وہ بنٹو کے والدین کے بارے میں حقیقت جانتا ہے ، اس نے اسپتال میں نرس کی باتیں سن لی تھیں، لیکن وہ بنٹو کے کردار کو سمجھنے کے لیے خاموش رہا۔  تاہم ،  یاسو   جو اس حقیت سے انجان ہے، بنٹو کو راج کی ہی طرح اپنا  بیٹا مان کر  اسے کمپنی میں راج کی جگہ کام کرنے  کے لیے سی ای او کا عہدہ دیتی ہے۔

کردار[ترمیم]

* اللو ارجن - بطور - بنٹو

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Censor Certificate Ala Vaikunthapurramloo"۔ 123telugu.com۔ 27 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2020 
  2. "AVPL 10 days Gross WW"۔ 22 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2020 
  3. {https://t2blive.com/ala-vaikunthapurramuloo-26-days-total-ww-collections/}
  4. ^ ا ب "ALA VAIKUNTHAPURRAMULOO"۔ British Board of Film Classification۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2020 
  5. "'Ala Vaikunthapurramuloo' Starring Allu Arjun Enters Rs 200 Crores Club Worldwide"۔ Republic TV۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020 
  6. "Allu Arjun's next film titled Ala Vaikuntapuramlo and first glimpse teaser revealed!"۔ in.com (بزبان انگریزی)۔ 12 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2019 
  7. "AA 19: Allu Arjun film with director Trivikram Srinivas goes on floors"۔ India Today [مردہ ربط]
  8. "#AA19: Jayaram undergoes a massive transformation for his next with Allu Arjun!"۔ in.com (بزبان انگریزی)۔ 19 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2019 
  9. "Tabu welcomed on-board to Trivikram, Allu Arjun, Pooja Hegde's #AA19 - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 06 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2019 
  10. "Sushanth shares his shooting experience: "AA19 is one of the coolest & fun sets I've been" - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 12 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2019 
  11. "Thaman roped to score music in Allu Arjun - Trivikram film"۔ thenewsminute.com۔ 13 April 2019۔ 14 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2020 
  12. "Information and documentation — Transliteration of Devanagari and related Indic scripts into Latin characters" (PDF)۔ Chatranjali۔ International Organization for Standardization۔ 2001-10-01۔ صفحہ: 12۔ 13 جولا‎ئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2020 

بیرونی روابط[ترمیم]