البحر الرائق
Appearance
البحر الرائق شرح كنز الدقائق فقہ فقہ حنفی کی بہت مستند کتاب ہے اسے شرح كنز الدقائق بھی کہا جاتا ہے
اس کے مؤلف زين الدين بن ابراہيم بن محمد،المعروف سراج الدین ابن نجیم اور ابن نجيم المصری سے بھی شہرت رکھتے ہیں ان کی تاریخ وفات: 970ھ - 1563ء ہے ان کا لقب ابو حنیفہ الثانی ہے۔[1]
یہ تمام شروحات میں سب سے زیادہ مشہور اور مفصل ہے۔ علامہ ابن نجیم کی اس شرح میں معلومات کی کثرت اور مثالوں اور جزوی احکام کا استیعاب (احاطہ،گھیراؤ)کیا گیا ہے۔ البحرالرائق اور تبیین الحقائق شرحیں مل کر ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں کہ ایک میں استدلال اور دوسری میں مثالیں زیادہ ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ معجم المؤلفين المؤلف: عمر بن رضا بن محمد راغب بن عبد الغني كحالة الدمشق (المتوفى: 1408هـ) الناشر: مكتبة المثنى - بيروت