البرٹ ٹرنر بھاروچہ ریڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
البرٹ ٹرنر بھاروچہ ریڈ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Albert Turner Reid ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 13 نومبر 1927ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہیمپٹن، ورجینیا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 فروری 1985ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹلانٹا، جارجیا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مقام_تدریس کولمبیا یونیورسٹی،
جامعہ کیلیفورنیا، برکلی،
یونیورسٹی آف اوریگون،
پولش اکیڈمی آف سائنسز،
وین اسٹیٹ یونیورسٹی،
کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی
مادر علمی جامعہ شکاگو (1950–1953)
آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی (1946–1949)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ریاضی دان،  ماہر شماریات،  استاد جامعہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل نظریۂ احتمال  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ کیلیفورنیا، برکلے،  وین اسٹیٹ یونیورسٹی،  یونیورسٹی آف اوریگون،  کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی،  جامعہ کولمبیا،  جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

البرٹ ٹرنر بھاروچہ ریڈ (13 نومبر 1927 – 26 فروری 1985) ایک امریکی ریاضی داں اور نظریہ ساز تھے جنھوں نے نظریۂ احتمال، مارکوو زنجیر اور شماریات پر بڑے پیمانے میں کام کیا۔ 70 سے زیادہ مقالوں اور 6 کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی خدمات معاشیات، طبیعیات اور حیاتیات جیسے متنوع شعبوں پر مشتمل ہے۔

حیات[ترمیم]

بھاروچہ ریڈ یعنی البرٹ ٹرنر ریڈ ہیمپٹن، ورجینیا کے ریڈ ولیم تھیڈیوس ریڈ اور مای میری بیمن ریڈ کے گھر پیدا ہوئے تھے۔[3] انھوں نے آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور حیاتیات کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے 1949ء میں بی ایس مکمل کیا۔ انھوں نے 1950ء تا 1953ء یونیورسٹی آف شکاگو میں اپنی تعلیم جاری رکھی، جہاں انھوں نے شماریات اور نظریۂ امکان پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا شروع کیا۔[3] انھوں نے شکاگو یونیورسٹی میں اپنے تعلیمی عرصے کے دوران آٹھ مقالے شائع کیے؛ لیکن انھوں نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ ختم نہیں کیا؛ کیونکہ انھیں لگتا تھا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔[4] 1954ء میں، انھوں نے روڈابے فیروز بھاروچہ سے شادی کی اور اس وقت انھوں نے قانونی طور پر اپنا نام بدل کر البرٹ ٹرنر بھاروچہ ریڈ رکھ لیا۔[3] ان کے دو بچے تھے، کروش فیروز بھاروچہ ریڈ اور رستم ولیم بھاروچہ ریڈ۔

خدمات[ترمیم]

بھاروچہ ریڈ نے ریاضیاتی حیاتیات پر اپنا پہلا مقالہ اس وقت لکھا، جب وہ صرف 18 سال کے تھے۔[4] وہ امریکا، یورپ اور ہندوستان میں پڑھاتے اور لیکچر دیتے رہے۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلی، یونیورسٹی آف اوریگون، وین اسٹیٹ یونیورسٹی، پولش اکیڈمی آف سائنسز میں پروفیسر شپ یا تحقیقی عہدوں پر فائز رہے۔[3] خاص طور پر، 1970ء میں انھیں وین اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسکول آف آرٹس اینڈ سائنسز کا ڈین مقرر کیا گیا۔[4]

اعتراف[ترمیم]

ان کے اعزاز میں ریاضی دانوں کی قومی تنظیم (نیشنل ایسوسی ایشن آف میتھمیٹکس) نے ایک لیکچر سیریز کا نام انھیں کے نام پر رکھا تھا۔[3]

منتخب تصانیف[ترمیم]

بھاروچہ ریڈ کی تصانیف میں شامل ہیں:

  • Elements of the Theory of Markov Processes and Their Application (McGraw Hill, 1960; Dover, 1997)[5]
  • Random Integral Equations (Academic Press, 1972)[6]
  • Random Polynomials (with M. Sambandham, Academic Press, 1986)[7]

نیز ان کی مرتب کردہ کتابوں میں درج ذیل کتابیں بھی شامل ہیں:

  • Probabilistic Methods in Applied Mathematics (edited, Academic Press, Vol. I, 1968; Vol. II, 1970)[8]
  • Probabilistic Analysis and Related Topics (edited, Academic Press, Vol. I, 1978; Vol. II, 1979; Vol. III, 1983)
  • Approximate Solution of Random Equations (North-Holland, 1979)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2020
  2. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/82155107
  3. ^ ا ب پ ت ٹ Spangenburg, Ray, Kit Moser, and Steven Otfinoski (2012). "Bharucha-Reid, Albert Turner."[مردہ ربط] African-American History Online [subscription required]. Retrieved 2012-11-25.
  4. ^ ا ب پ Williams, Scott W. (2008)."Mathematicians of the African Diaspora: Albert Turner Bharucha-Reid". The Mathematics Department of the State University of New York at Buffalo. Retrieved 2012-11-25.
  5. Reviews of Elements of the Theory of Markov Processes: J. L. Doob, سانچہ:MR; R. Theodoreacu, سانچہ:Zbl
  6. Reviews of Random Integral Equations: J. S. Milton, سانچہ:MR; S. Solomon, سانچہ:Zbl
  7. Reviews of Random Polynomials: Jürgen vom Scheidt (1987), سانچہ:MR; V. Thangaraj, سانچہ:Zbl
  8. Review of Probabilistic Methods in Applied Mathematics: J. Pickands, سانچہ:Zbl