البزدوی
Jump to navigation
Jump to search
البزدوی فخرالاسلام علی البزدوی سے مشہور ہیں ۔
ولادت[ترمیم]
البزدوی کی پیدائش 400ھ 1010ء البزدہ (ایک قلعہ ہے جو نسف کے قریب ہے) میں ہوئی۔
پورا نام[ترمیم]
پورا نام علی بن محمد بن محمد الحسین بن عبد الكريم بن موسى البزدوی ہے۔ کنیت ابو الحسن،لقب فخر الاسلام البزدوی ہے۔
لقب[ترمیم]
ان کا لقب ابو العسر ہے کیونکہ ان کی تصنیفات بہت مشکل ہوتیں ان سے روایات ابو المعالی محمد بن نصر الخطيب نے لیں۔
تصنیفات[ترمیم]
ان کی بہت سی تصنیفات ہیں جن میں سے
- المبسوط
- شرح الجامع الكبير
- شرح الجامع الصغير
- كتاب اصول الفقہ مشہور اصول البزدوی
- غناء الفقهاء۔ فقہ میں ہے [1]
وفات[ترمیم]
ان کی وفات 482ھ. بمطابق 1089ء میں ہوئی۔[2]