البیلا
البیلا | |
---|---|
البیلا
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1940ء گوجرہ، |
وفات | 17 جولائی 2004ء (64 سال) لاہور |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، مزاحیہ اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اختر حسین المعروف البیلا - سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اور گلوکار (ولادت: 21 ستمبر 1940ء - وفات: 17 جولائی 2004ء)
البیلا پاکستان کے ایک اسٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار تھے، جنھوں نے نے 70 کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ باغ جناح میں ان کا پہلا اسٹیج ڈراما ’یہ بیچارے لوگ‘ خاصا مقبول ہوا۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔ البیلا نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں باؤ جی، عشق نچاوے گلی گلی اور سویرا بہت مشہور ہیں۔ تاہم انھوں نے زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لیے کیا۔ بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی وژن کے زمانے میں البیلا نے عارف علی عارف کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبرِ اعظم کا کردار کیا جسے بہت سراہا گیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا جس میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا۔ ان دونوں کی جوڑی نے پھر سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ ان کا ایک بیٹا ہنی البیلا بھی اسٹیج اداکار ہے۔ دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں وفات پائی۔
فلمیں[ترمیم]
عنوان | نمائش | زبان |
---|---|---|
اک مداری | 1973ء | پنجابی |
رستم تے خان | 1983ء | پنجابی |
جگا تے شیرا | 1984ء | پنجابی |
سلسلہ | 1987ء | پنجابی |
روٹی | 1988ء | پنجابی |
سرمایہ | 1990ء | پنجابی |
انٹرنیشنل لٹیرے | 1994ء | اردو/پنجابی |
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر Albela ، Retrieved 5 Feb 2016
- البیلا گذر گئے (روزنامہ ڈان)
- پاکستانی ٹائمزآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistantimes.net (Error: unknown archive URL)
- ڈیلی ٹائمز
پیش نظر صفحہ پاکستانی اداکار/اداکارہ سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
- 1940ء کی پیدائشیں
- 21 ستمبر کی پیدائشیں
- 2004ء کی وفیات
- 17 جولائی کی وفیات
- 1941ء کی پیدائشیں
- اردو سنیما میں مرد اداکار
- پاکستانی مرد اسٹیج اداکار
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- پاکستانی مزاحیہ اداکار
- پنجاب کی شخصیات
- ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شخصیات
- لاہور کے مرد اداکار
- بیسویں صدی کے مزاحیہ اداکار
- پنجابی شخصیات
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- پاکستانی مرد گلوکار
- پنجابی گلوکار