التہاب جگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
HCV EM picture 2.png
Electron micrograph of hepatitis C virus purified from cell culture (scale = 50 nanometers)
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
خاصیت Gastroenterology, infectious disease
آئی سی ڈی-10 B17.1, B18.2
آئی سی ڈی-9 070.70,070.4, 070.5
او ایم آئی ایم 609532
بنیادی معلومات 5783
میڈ لائین پلس 000284
ای میڈیسن med/993 ped/979
عنوانات D006526

الہتاب جگر / ہیپاٹائٹس یا hepatitis کا لفظ طب میں ایک ایسی کیفیت کے لیے اختیار کیا جاتا ہے کہ جس میں کسی وائرس یا کسی زہراب (toxin) کی وجہ سے جگر کے عضو میں التہاب (inflammation) پیدا ہو گئی ہو۔

وجودٍ انسانی میں جگر بہت اہم عضو ہے۔ یہ جسم میں خون پیدا کرنے کا ذمہ دا رہے جس سےتمام جسم کی پرورش ہوتی ہے۔ جگر کی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہا جاتا ہے۔جو عام طور پر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اقسام[ترمیم]

ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ہیں۔

(١) ہیپاٹائٹس اے

(٢) ہیپاٹائٹس بی

(٣) ہیپاٹائٹس سی

(٤) ہیپاٹائٹس ڈی

(٥) ہیپاٹائٹس ای

ہیپاٹائٹس اے اور ای گندے پانی اور خراب کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ جبکہ بی,سی اور ڈی استعمال شدہ سرنج مرد و عورت کے جسم سے نکلنے والی مخصوص رطوبتوں اور غیر معیاری انتقالٍ خون کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

احتیاطی تدابیر[ترمیم]

ہیپاٹائٹس اے اور ای سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

  • صاف پانی کا استعمال کریں۔
  • ہر کھانے سے پہلے اور بیت الخلاء کے استعمال کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔
  • پھل اور سبزیاں ہمیشہ تازہ کھائیں اور استعمال سے پہلے صاف پانی سے دھو لیں۔

ہیپاٹائٹس بی, سی اور ڈی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

  • ہیپاٹائٹس کے ٹیکوں کا کورس کروایا جائے
  • استعمال شدہ سرنج ہر گز دوبارہ استعمال نہ کی جائے
  • شیؤ کےلیے ہمیشہ نیا بلیڈ استعمال کیا جائے اور حجام سے کروانے کی صورت میں بھی اس بات کو یقینی بنایاجائے۔
  • دانتوں کا علاج کسی مستند معالج سے کرایا جائے اور اوزاروں کی صفائی کو یقینی بنایاجائے۔
  • اگر کبھی خون کی ضرورت محسوس ہو تو صرف تصدیق شدہ بلڈ بینک سے حاصل کریں۔
  • گودنے (Tattoos) کے نشان بنوانے سے گریز کریں۔

بیرونی روابط[ترمیم]