الجامع الكبير

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الجامع الكبير کا پورا نام الجامع الكبير فی الفروع ہے یہ امام محمد بن حسن شیبانی کی مرتب کردہ ہے اوریہ کتاب ظاہر روایت کی6 کتابوں کا حصہ بھی ہے۔
اسے دو دفعہ آپ نے مرتب کیا دونوں مرتبہ ان کے شاگردوں نے اسے روایت کیا جن میں ابو حفص کبیر،سلمان جوزجانی،ہشام ابن عبد اللہ رزای اور محمد ابن سماعہ شامل ہیں۔
دوسری مرتبہ روایت کرتے ہوئے کئی ابواب میں اضافہ کیا اور بعض عبارات کو تبدیل کیا امام محمد بن شجاع ثلجی فرماتے ہیں امام محمد کی کی کتاب جامع الکبیر کی طرح کوئی کتاب نہیں لکھی گئی

شروحات[ترمیم]

اس کی کئی شروحات ہیں لیکن "شرح الحصیری الکبیر" سب سے اہم سمجھی جاتی ہے جو سيدامام جمال الدين محمود بن احمد البخاری، المعروف: بالحصيری کی شرح ہے۔
شارحین میں مندرجہ ذیل حضرات نمایاں ہیں
ابو الليث: نصر بن احمد السمرقندی الحنفی،فخر الاسلام علی بن محمد البزدوی، قاضی ابو زيدعبيد الله بن عمر الدبوسی، امام ب رہان الدين محمود بن احمد صاحب المحيط، شمس الائمہ: ابو محمد بن عبد العزيز، شمس الائمہ: عبد العزيز بن احمد الحلوانی، شمس الائمہ: محمد بن احمد بن ابو سہل السرخسی، محمد بن علی، المشہورابن عبد ك الجرجانی،(تحرير فی شرح الجامع الكبير)اوراس کے علاوہ بھی شارحین ہیں [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. كشف الظنون ،مؤلف حاجی خليفہ ناشر: دار إحياء التراث العربی