الخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اِلَخ اردو میں مستعمل معروف مخففات میں سے ایک ہے۔ یہ عربی زبان کے الفاظ اِلٰی آخرہ (جس میں مطبوعہ اردو میں ہ نیچے کھڑی زیر بھی کبھی لکھی جا سکتی ہے، کا مخفف ہے۔ اس کے معنے ہیں اسی طرح آخر تک۔ کچھ مخطوطات میں الخ کو عبارت کے کچھ حصے کے اقتباس کے بعد سطر کے عام مطبوعہ حروف کے اوپر لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح الخ مخطوطات حرف "خ" کو پوری شکل میں لکھنے کی بجائے لفظ "لخت" میں لام اور خا کی ملتی جلتی شکل میں لکھا جاتا ہے۔

استعمال[ترمیم]

انٹرنیٹ پر ایک مضمون "اسلام میں تعلیم کی اہمیت" کے عنوان سے شائع ہوتا ہے۔ اس مضمون میں کئی موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ جن میں علم کی فرضیت، قابل اساتذہ کی ضرورت، تعلیمی سفر کی شروعات، کوچنگ سنٹر، اسلامی تاریخ وغیرہ پر بحث شامل ہے۔ ایک محقق یا اس موضوع پر مزید کچھ نکات لکھنے والا مضمون نگار شخص اس کے کچھ نکات کا ایک سطری یا سطری حوالہ دے کر ان سے متعلق اپنی مزید تحقیق اور مضمون سے مفقود نکات شامل کر سکتا ہے۔ مثلًا ایک اقتباس یوں ہو سکتاہے:

تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جو بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔[1] الخ

یہاں الخ لکھنے سے مطلب یہ ہے کہ مضمون میں اس تعلق سے کچھ اور باتیں بھی کہی گئی ہیں، جن کا طوالت کے سبب سے یا حقوق نسخہ کی پامالی کے ڈر کی وجہ سے نقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مضمون میں کوئی شخص اسی طرح خود اپنی باتیں بنا حوالے لکھ سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]