شرنبلالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(الشرنبلالي سے رجوع مکرر)
شرنبلالی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1585ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1659ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی

حسن بن عمار بن علی ابو اخلاص وفائی مصری شرنبلالی حافظِ قراٰن، فاضل و استاذ جامعۃ الازہر، فقیہِ حنفیہ، استاذُالعلماء اورکثیر کتب کے مصنف تھے۔

ولادت[ترمیم]

علامہ شرنبلالی کی ولادت 994ھ شبرا بلولہ (منوفیہ) مصر میں ہوئی شرنبلانی بضم شین مع رامہملہ وسکون نون وضم باء موحدہ خلاف قیاس شرابلولہ کی طرف منسوب ہے جو مصر کے نواح میں تاجروں کے ایک شہر کا نام ہے۔

عظیم فقیہ[ترمیم]

مفتی اسلام کی فقہ میں کئی تصانیف ہیں۔ آپ اپنے عصر کے بڑے فقہا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اور فقہ میں عقل اور اس کے نصوص و قواعد کی معرفت کے باعث متاخرین میں خاص مقام رکھتے ہیں۔[1]اعیان فقہا اور اعلم فضلا میں سے مشہور زمانہ اور معتبر فی الفتاویٰ تھے، علم عبد اللہ نحریری اور محمد محبی اور علی بن غانم مقدسی سے حاصل کیا اور آپ سے ایک جماعت مثل سید احمد حموی اور احمد عجمی اور اسمٰعیل نابلسی وغیرہم نے استفادہ کیا۔[2]

تالیفات[ترمیم]

بہت کتابیں تصنیف کیں جن میں سے شرح منظومہ ابن وہبان اور درروغرر کے حواشی اور نور الایضاح فقہ میں اور اس کی شرح امداد الفتاح اور اس کا مختصر مراقی الفلاح وغیرہ رسائل ساٹھ سے زیادہ ہیں

وفات[ترمیم]

آپ کی ماہِ رمضان 1069ھ میں ہوئی، ’’مجموعۂ رشادت‘‘ تاریخ وفات ہے،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انظر ترجمتہ في: خلاصة الأثر للحموي (2/ 38)، والأعلام للزركلي (2/ 208)، ومعجم المؤلفين لكحالة (3/ 265)، وهدية العارفين (/292)، وغيرہا۔
  2. حدائق الحنفیہ