الفاضحہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الفاضحہ مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی ہیں گندگی دور کرنے والا
مدینہ منورہ کے اس نام کو الفاضحہ ہے اسے کسی نے کراع سے نقل کیا ہے مدینہ گندگی دور کر دیتا ہے بایں معنی کہ یہ تمیز پیدا کر دیتا ہے اور وہاں کے رہنے والے کو نمایاں کر دیتا ہے یہاں کوئی شخص اپنا گندہ عقیدہ چھپا نہیں سکتا، نہ ہی کوئی اور شے چھپا سکتا ہے مدینہ سب کچھ ظاہر کر دیتا ہے اور ایسے شخص کو رسوا کر دیتا ہے جبکہ یہ خاصیت کسی اور شہر میں نہیں ہے ہم نے پوری طرح اس کا مشاہدہ کیا ہے اور بہت دفعہ کیا ہے۔“۔[1]
اس طرح اس کا ایک اور نام الفاضحہ بھی ہے جس کا مطالب منافقین اور کفار کے عزائم کوطشت از بام کرنے والاتھا جس کی وجہ سے وہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفاء الوفا باخبار دار المصطفے، جلد 1،صفحہ 59،علامہ نور الدین علی بن احمد السمہودی، ادارہ پیغام القرآن اردو بازار لاہور
  2. جستجوئے مدینہ صفحہ 99 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور