مندرجات کا رخ کریں

الفیۃ العراقی (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الفیۃ العراقی (کتاب)
(عربی میں: التبصرة والتذكرة ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف عبد الرحیم عراقی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع علم حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

الفیۃ العراقی فی علوم الحدیث ألفیة العراقی ایک مشہور منظوم کتاب ہے جو امام حافظ زین الدین عبد الرحیم بن الحسین العراقی (متوفی 806ھ) کی تصنیف ہے اور علمِ حدیث کے ماہرین کے ہاں "التبصرۃ والتذکرۃ" کے نام سے معروف ہے۔ یہ مصطلحِ حدیث کے اہم ترین منظومات میں سے ہے، جس کے اشعار کی تعداد 1003 ہے۔ حافظ عراقی نے اس نظم میں ابن الصلاح کی کتاب "معرفة أنواع علم الحديث" کو نہ صرف اختصار کے ساتھ سمویا بلکہ اس پر علمی اضافہ بھی کیا۔[1] ، وكان الحافظ العراقي في نظمه هذا يحاول احتواء كتاب ابن الصلاح في علوم الحديث.[2]

جیسا کہ انھوں نے خود فرمایا: > میں نے ابن الصلاح کا مکمل خلاصہ اس میں نظم کیا اور اس میں ایسا علم بھی بڑھایا جو اپنے مقام پر ظاہر ہے۔

مشہور شروحات

[ترمیم]

فتح الباقی بشرح ألفية العراقي — از امام زکریا الانصاری[3]

فتح المغيث — از امام سخاوی

منحة المغيث — از علامہ محمد ادریس کاندھلوی[4] =

طباعتیں

[ترمیم]
  1. . پہلی طباعت: ہندوستان میں سنہ 1300ھ میں دہلی کے "المطبع الفاروقی" سے شائع ہوئی، جس کا اہتمام استاد ابو سعید محمد حسین ہزاوری نے کیا تھا۔
  2. . دوسری طباعت: شہر رباط، مراکش میں شائع ہوئی۔[5][6]
  3. . تیسری طباعت: شیخ محمد حامد الفقی کی تحقیق سے سنہ 1372ھ میں ایک مجموعے کے طور پر شائع ہوئی، جس کا نام انھوں نے "النفائس" رکھا۔
  4. . چوتھی طباعت: شیخ احمد محمد شاکر اور ان کے بھائی علی شاکر کی نگرانی میں ایک مجموعے کے طور پر شائع ہوئی، جسے انھوں نے "الروائع" کا نام دیا۔ یہ اشاعت دار المعارف، مصر سے سنہ 1372ھ میں ہوئی۔
  5. . پانچویں طباعت: "المقاصد المهمة" کے نام سے پاکستان میں شائع ہوئی، جس کے ساتھ ابو الشفیق محمد رفیق الأثری کی تعلیقات شامل تھیں جنہیں انھوں نے "التعليقات الأثرية" کا نام دیا۔ اسے جمعیة النشر والتأليف الأثرية کے ارکان نے سنہ 1968ء میں شائع کیا۔
  6. . چھٹی طباعت: عبد اللہ محمد الحکمی کی تحقیق سے دار المعالي (اردن) سے سنہ 1415ھ میں شائع ہوئی۔
  7. . ساتویں طباعت: العربي الدايز الفرياطي کی تحقیق سے دار المنهاج (سعودیہ) سے سنہ 1426ھ میں شائع ہوئی، پھر 1428ھ میں اس کی دوسری اشاعت ہوئی۔ یہ اشاعت تمام طبعات میں سب سے عمدہ اور بہترین مانی جاتی ہے۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]