مندرجات کا رخ کریں

الف (ما فوق الفطرت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اینگلو سیکسن لوک کہانیوں میں الف کی تصویر

الف (Elf) ایک مافوق الفطرت مخلوق ہے جو نادری (نورڈک) اور جرمانی (جرمانک) اساطیر میں پایا جاتی ہے۔[1][2][3] ان مخلوقات کی خصوصیات وقت کے ساتھ مختلف ہوتی رہی ہیں جیسا کہ لوک داستانوں اور عوامی تخیل نے ان کی شبیہہ کو بدلتے وقت کے ساتھ ڈھالا ہے۔ ابتدا میں الف کو قدرت اور زرخیزی کے چھوٹے دیوتاؤں کے طور پر دیکھا جاتا تھا جن کے پاس جادوئی طاقتیں ہوتی تھیں اور یہ طاقتیں وہ خیر یا شر دونوں کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔ اسکینڈے نیویا کے دیہی عقائد میں آج بھی الف کا تذکرہ موجود ہے اور یہ کلٹی (کیلٹک) اساطیر میں بھی ملتے ہیں۔

قرون وسطیٰ میں الف کو عجائبات کی کہانیوں، پریوں کی داستانوں اور فینٹسی ادب سے جوڑا گیا۔ اکثر انھیں چھوٹے قد والے جانداروں کے طور پر دکھایا گیا جو جنگلات، پہاڑیوں، غاروں یا چشموں اور کنوؤں میں رہتے ہیں۔ انیسویں صدی میں رومانوی ادب کے تحت الف کی اہمیت دوبارہ ابھری اور انھیں نہایت خوبصورت، جوان مرد و خواتین کی صورت میں پیش کیا جانے لگا۔

معاصر عوامی تخیل میں الف کی موجودہ شکل کا بہت کچھ سہرا جے آر آر ٹالکین کی مشہور زمانہ داستانوں کو جاتا ہے خصوصاً دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کو۔ ٹالکین نے الف کو نیم انسانی کرداروں کے طور پر پیش کیا۔ خوبرو، باوقار، دانا اور لازوال مخلوقات جو اکثر جنگلات میں رہتی ہیں ان کے پاس جادوئی صلاحیتیں ہوتی ہیں اور یہ انسانوں سے نوکیلے کانوں اور سبک جسم کی بنا پر مختلف ہوتے ہیں۔ اسی تصور نے فینٹسی ادب میں الف کی شکل کو جِلا بخشی اور اسے مستحکم کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Keightley 1850, p. 57
  2. Hermann Althof, مرتب (1902). Das Waltharilied (بزبان انگریزی). Dieterich. Archived from the original on 2019-12-08.
  3. "Novatoadvance.com, Chasing waterfalls ... and elves" (بزبان انگریزی). Novatoadvance.com. Archived from the original on 07 ديسمبر 2016. Retrieved 2012-06-14. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (help)