القاعدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

القاعدہ ایک بین الاقوامی سنّی اسلامی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1988ء میں رکھی گئی تھی۔

لفظ القاعدہ کا مادہ[ترمیم]

القاعدہ کا لفظ عربی کے قاعدہ سے ماخوذ ہے جسکے معنی اساس یا بنیاد کے ہیں اور اس میں "ال" کا اضافہ عربی قواعد کی رو سے مخصوصیت کا اظہار ہے۔ جس طرح انگریزی زبان میں لفظ "The" کا استعمال ہے۔

ابتدا[ترمیم]

اگر اس تنظیم کی ابتداء تلاش کی جاۓ تو بات 1980ء کی دہائی میں قائم ہونے والی ایک تنظیم مکتب الخدمت تک جاتی ہے، جسکی تفصیل القاعدہ کی تاریخ کے حصے میں درج کی جاۓ گی۔ تنظیم القاعدہ کے بارے میں ذرا‏ئع ابلاغ کا مطالعہ کیا جاۓ تو اسکو ایک بنیاد پرست اسلامی تنظیم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ خود اس تنظیم کا اپنے بارے میں بیان اسکے برعکس ہے کہ یہ بنیاد پرست کے لفظ (جن معنوں میں یہ آج کے ذرائع ابلاغ میں رائج ہے) سے تو انکاری ہے مگر اسلامی تنظیم ہونے کو تسلیم کرتی ہے۔

موجودہ تصویر[ترمیم]

القاعدہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مربوط تنظیمی رکنیت رکھنے والی تنظیم ہے جسکے ارکان دنیا میں مختلف جگہوں پر موجود ہیں جو اسکے خلیات (Cells) تشکیل دیتے ہیں اور نسبتا آزاد رہتے ہوۓ مگر آپس میں باہمی تعاون سے اپنی اس حکمت علمی پر عمل پیرا ہوتے ہیں کہ اسلامی ممالک سے بیرونی اثرورسوخ کو ختم یا کم کیا جاۓ۔

پابندی[ترمیم]

امریکہ، متحدہ یورپ، اقوام متحدہ، انگلستان، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک القاعدہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے زمرے میں رکھ چکے ہیں۔